Headlines Original Articles Urdu Articles

زرداری کی ایسٹبلشمنٹ سے ڈیل ، طلعت حسین کو ایسٹبلشمنٹ نے سب کچھ بتادیا – پیجا مستری

زرداری صاحب اتنے سخت دل انسان ھیں جب بھی ایسٹبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ھیں تو نواز شریف کیلیے مانگتے ھیں ، اور اپنے لیے کچھ نہیں مانگتے ، ابھی دیکھ لو ایسٹبلشمنٹ پی ڈی ایم کے استعفوں سے اتنی ڈری ھوی تھی کہ انہوں نے زرداری صاحب کو اپروچ کیا انہیں پتہ تھا کہ صرف زرداری صاحب کو خریدا جا سکتا ، میاں نواز چی گویرا تو نظریاتی ھوگیے ھیں اور اب وہ کسی قیمت پر نہیں بکیں گے۔


ایسٹبلشمنٹ نے زرداری صاحب سے کہا بولو کیا مانگتے ھو؟ زرداری صاحب نے کہا بے شک میرے اوپر کیس بناو ، مجھے جیل بھیجو ، میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دو مگر میرے بھای نواز شریف کی فیملی کو کچھ نہیں کہنا ۔ میں نہ تو پی پی پی کو استعفے دینے دوں گا نہ ھی لانگ مارچ کامیاب ھونے دوں گا ، مگر میری کچھ شرایط ھیں ۔


نمیر ایک میری بیٹی مریم نواز کو دھمکیاں دینا بند کرو ، میرے بھتیجے حمزہ شہباز کو ضمانت دو ، مریم کو گرفتار نہ کرنے کی گارنٹی عدالت سے دلواو ، میرے بھای میاں نواز شریف صاحب کے خلاف پراپیگنڈہ بند کرو ، میاں صاحب کا پاسپورٹ واپس کرو ، اور جو ظلم کرنا ھے مجھ پر اور میری فیملی اور پارٹی کرو بس میاں صاحب کو کچھ نہ کہو۔


بڑی مشکل سے ایسٹبلشمنٹ کے لوگ اس ڈیل پر راضی ھوے ۔ اور زرداری صاحب کی تمام شرایط پوری کردیں پھر بھی زرداری صاحب مصر تھے کہ میاں صاحب کو ھرجانہ بھی دو وہ تو عمران خان ضد پر اگیا ، ورنہ زرداری جیسے کرپٹ انسان نے ملک کا قیمتی پیسہ میاں صاحب کو پھر سے دے دینا تھا ۔


مگر میاں نواز شریف کو اس پر اتنا غصہ ایا کہ انہوں نے زرداری سے اپنی رشتہ داری ختم کردی ، اور مریم نواز کو ھدایت کی کہ زرداری جیسے کرپٹ اور خود غرض انسان سے کوی تعلق نہ رکھے ۔ انہوں نے ایسٹبلشمنٹ کو بھی بتادیا ھے کہ وہ جو چاھیں زرداری کیخلاف ایکشن لیں اس کو گرفتار کریں ، اس کے کرپٹ بیٹے بلاول کا پنجاب میں داخلہ بند کریں یا اسکی بہن فریال تالپور کو گرمیوں میں گرفتار کرکے جیکب اباد جیل میں ڈالیں ، نظریاتی پارٹی مسلم لیگ نون ایسے کرپٹ اور بکاو سیاستدان کا ساتھ نہیں دے گی