Featured Original Articles Urdu Articles

گرمیوں کے وسط میں ایک چیخ – عامر حسینی

پہلی چیخ

اس قدر اندھیرا کیوں ہے؟
کیا بجلی چلی گئی؟
ٹرانسفارمر اڑ گیا؟
کیا شارٹ سرکٹ ہوا ہے؟
اُف اسقدر اندھیرا!
مجھے لگتا ہے میں اندھا ہوگیا ہوں
اندھا ہونے سے کیا سانس بھی رُکنے لگتا ہے
اُف اس قدر حبس کیوں ہے؟
دَم گھونٹنے والا حبس؟
اُف اس قدر خاموشی کیوں ہے؟
کیوں کوئی نہیں بولتا؟
کیوں کوئی لب نہیں کھولتا؟
کیا حبس اور لوڈ شیڈنگ سے یہ سب ہوا ہے؟

دوسری چیخ

نہیں حبس اور اندھیرا
دونوں “آپریشن فیئرپَلے” کی دین ہیں
جو “بوٹ” والوں نے
شب کی تاریکی میں کیا تو
حبس بھی بڑھا اور تاریکی بڑھی