Original Articles Urdu Articles

احتساب کے دیوتا کے خلاف مہم عمران خان کے اشارے پر چلائی جا رہی ہے ۔ نجم سیٹھی

حال ہی میں چئیرمین نیب جاوید اقبال کی ایک ذاتی نوعیت کی وڈیو سامنے آئی ہے جس سے انکی شہرت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ نیب آمر جنرل مشرف کے دور میں قائم کیا جانے والا ادارہ ہے۔ نیب کے قیام سے لے کر آج تک اس کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مخالفین پر دباو ڈالنے کا حربہ ہے۔ اور زیادہ تر اس کھیل کا نشانہ پیپلز پارٹی رہی ہے۔

نجم سیٹھی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اور ایک سیاسی جماعت شاید نون لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے چئیر مین نیب کی ایک وڈیو جاری ہونے جا رہی ہے۔ ایسا عمران خان کی جانب سے جاوید اقبال پر دباو ڈالنے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔ سیٹھی کی جانب سے یہ انکشاف وڈیو کے جاری کیے جانے سے کچھ وقت پہلے کیا گیا تھا۔

اپنے مخصوص طنریہ انداز میں نجم سیٹھی نے نیب کے حوالے سے عمران خان کی مایوسی کا بھی بتایا۔ عمران خان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے نیب کی جانب سے کی جانے والی کاروارئی کی سست رفتار سے برہم ہیں۔

عمران خان کی جانب سے چئیرمین نیب کی پوزیشن سے نیچے ایک سیاسی بھرتی کی گئی ہے اور یہ کوشش اپنے بھرتی کیے گئے شخص کو نیب کی چئیرمین شپ دلانے کے لیے بھی ہو سکتی ہے۔ بلیک میلینگ کی یہ کوشش تحریک انصاف میں موجود کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کے لیے بھی ہو سکتی ہے ۔ ان لوگوں میں جہانگیر ترین، فیصل واوڈا، پرویز خٹک اور دیگر شامل ہیں۔

عمران خان کی سیاست بھی ان کے سیاسی پیش رو نواز شریف کی سیاست جیسی ہے جس میں مخالفین کو دنیا کا بدترین انسان بتایا جاتا ہے اور خود کو نیک ترین انسان کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف تو بڑھ چڑھ کے بولتے ہیں لیکن ستر ہزار پاکستانیوں کے قاتل طالبان کے خلاف کبھی زبان نا کھول سکے۔

نجم سیٹھی خود بھی لغو اور پروپیگینڈا پھیلانے کے ماہر ہیں لیکن ان کی اس بات میں وزن ہے۔ آخر کار نجم سیٹھی ان تمام ہتکھنڈوں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں کیونکہ وہ نوے کی دہائی میں یہی سب کچھ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف کرتے رہے ہیں۔ اور عمران خان ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 

پاکستانی شیر – چیئرمین نیب پر عمران کا سخت پریشر ہے کہ…

 

 

Accountability Czar probably disgraced by Imran Khan for conducting a slower pace (witch-hunt) against Zardari – Najam Sethi