Original Articles Urdu Articles

اے ایس آئی قمر عالم شہید، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں – گل زہرا رضوی

کل شب پاک فوج اور پشاور پولیس نے حیات آباد میں کالعدم تحریک طالبان (سپہ صحابہ لشکر جھنگوی) کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا جو قریبا سترہ گھنٹے جاری رہا ۔ آپریشن میں پانچ دہشتگرد جہنم کا ایندھن بنے ، انکی کمین گاہ کو کلیئر کر دیا گیا ۔

اس آپریشن میں پشاور پولیس کے اے ایس آئی قمر عالم شہید ہوئے ۔ جنکی نماز_ جنازہ آج پشاور میں ادا کی گئی ۔ دوستو ، اے ایس آئی قمر عالم جیسے افراد ہمارے ہیروہیں ۔ آپکو شاید پشاور پولیس سے شکایتیں ہوں ، مجھے بھی ہیں ۔ کے پی کے میں کئی ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں ہوئی ہیں اور قاتل آزاد ہیں ، جس پر ہم پولیس پر کڑی تنقید بھی کرتے ہیں ۔ لیکن یقین جانیں ، اے ایس آئی قمر عالم جیسے افراد اپنے وسائل ، اختیارات کی حد میں رہتے جان کی بازی لڑ جاتے ہیں ۔ یہی حال افواج کے ان سپاہیوں کا ہے جو گھروں سے دور بارڈر پر ، بیس کیمپ کی برف میں جانفشانی سے فرض کی ادائیگی کرتے ہیں ۔ بڑوں کی پلاننگ جو بھی ہو ، وطن کے یہ اصلی ہیرو جو سبز ہلالی پرچم کی آن بان شان پر قربان ہو جاتے ہیں ، ہمارے آپکے سیلیوٹس کے مستحق ہیں ۔

اے ایس آئی قمر عالم اس لئے بھی زیادہ مستحق ہیں کہ پولیس باوجود کئی معرکوں کے ، کم ہی عوام کی توجہ حاصل کر پاتی ہے ۔پولیس کے وسائل محدود ہیں اور ان سے توقعات لامحدود ۔ ایسے میں اگر اے ایس آئی قمر عالم جیسے افراد اپنی جان پر کھیل کر ملک کے دفاع کو مضبوط کریں تو انہیں خراج_تحسین پیش نہ کرنا زیادتی ہے

اے ایس آئی قمر عالم شہید، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں !