Original Articles Urdu Articles

اہم اعلان – پاکستان کی سالمیت کے دشمن فرقہ پرست خوارج سے ہوشیاررہیں

سوشل میڈیا پر محمد اقبال قریشی عرف بابا کوڈا مقیم لاہور نامی شخص پاکستان دشمن قوتوں کی ایما پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہا ہے اور بالخصوص اہلسنت صوفی و بریلوی کو مشرک و قبر پرست اور اہل تشیع کو مجوسی، ایرانی اور کافر قرار دے رہا ہے، یہ بدبخت اپنے مذموم مقصد کے لئے کاشف جاوید عظیم نامی شخص کی تصویر استعمال کرتا ہے جو سستی شہرت کا طالب ہے، اس طرح کے عناصر کالعدم خارجی دہشت گرد تنظیموں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، طالبان اور داعش کے کم سن خود کش حملہ آوروں کی برین واشنگ کرتے ہیں اور ان کو مزاروں، بازاروں، مساجد، امامبارگاہوں اور دیگر مذہبی اور عوامی مقامات پر دہشت گردی کے لئے بھڑکاتے ہیں، انہی بد بختوں کی برین واشنگ کی وجہ سے کوئٹہ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع ہزارہ اور اہلسنت صوفی برادریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے – ان تکفیری عناصر سے ہوشیار رہیں، اپنے مقامی تھانے اور سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں، ان کا اصلی مقام تختہ دار اور جیل ہے – فرقہ واریت مردہ باد، پاکستان زندہ باد