Editorial Urdu Articles

اداریہ تعمیر پاکستان بلاگ : کیا ہم پاکستانی مسلمان منافق ہیں؟

نیوزی لینڈ میں مارے گئے تو مسلمان ۔ پاکستان میں مارے گئے تو صرف پاکستانی ۔
نیوزی لینڈ میں مارنے والا آسٹریلین ۔ پاکستان میں مارنے والا صرف دہشتگرد ۔
نیوزی لینڈ میں مارے گئے تو اسلئے کیونکہ مذہب اسلام تھا ۔ پاکستان میں مارے گئے تو مذہب کی بات نہ کرو ۔

جنرلائزیشن ہمارے ہاں ہی کیوں ہوتی ہے ؟

پاکستان میں بھی جو مارے جاتے ہیں ، وہ اسلئے نہیں کہ وہ پاکستانی ہوتے ہیں ۔بلکہ اسلئے کہ وہ مسلمان ہوتے ہیں یا انکا ایک خاص مسلک ہوتا ہے ۔ عقیدہ ہوتا ہے ۔
پاکستان میں بھی جو مارنے والا ہوتا ہے وہ ایک شناخت رکھتا ہے : دیوبندی تکفیری وہابی ۔ بالکل وہسے جیسے نیوزی لینڈ حملے کے دہشتگردوں کی شناخت ہے ۔

نیوزی لینڈ دہشتگردی کا واقعہ نہایت درد ناک ہے اور ہمارے لئے سبق بھی ۔ عموما اس قسم کے واقعات کیبعد پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور ، معصوم لوگوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہے تھے اور داعش کا غصہ ان پر نکال رہے تھے ۔ جبکہ عام مسلمانوں کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس تفریق کا واضح ہونا بہت ضروری ہے

اسی طرح پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کو عوام سے الگ رکھنا ، انکی تشخیص کرنا بہت ضروری ہے نہ کہ یہ کہ انہیں سیاست و روز مرہ زندگی میں سپیس دی جائے ۔ آج آپ سپیس دیں ، کل کو انکی وجہ سے پورے ملک کو دہشتگرد سمجھا جائیگا ، بلکہ سمجھا جا رہا ہے ۔