Urdu Articles

بھارتی پائلٹ کی رہائی، پاکستان بھارت کے درمیان امن کی امید بن سکتی ہے

 

 

جس وقت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مسترکا اجلاس کے دوران بھارتی پائلٹ کی رہے کا اعلان کیا جا رہا تھا ٹھیک اسی وقت لاہور میں ترقی پسندوں کی جانب سے ایک تعداد میں کم لیکن عزم و حوصلے میں بہت زیادہ بلند مٹھی بھر افراد کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا تھا، پاکستان کی جانب سے گو کہ اس بات کا اعلان پہلے کیا جا چکا تھا لیکن اس کے باوجود یہ مظاہرہ اس لئے بھی کیا جانا ضروری تھا کہ دنیا کو یہ دکھایا جائے کہ پاکستان کی عوام امن پسند ہے، وہ خطے میں امن چاہتی ہے ، خطے کی عوام کی ترقی چاہتی ہے اور جنگ مخالف ہے

ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی طرح بھارت کی عوام بھی جنگ مخالف آوازوں کو بلند کرتے ہوے مودی سرکار کی فاشسٹ پالیسیز کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی اور خطے کو ایک اور جنگ کے خطرے سے دور رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، پاکستان بھارت کے درمیان تمام مسائل کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے، جنگ سے کوئی مسلہ حل کرنے کی کوشش کرنا نا ہی اس خطے کے مفاد میں اور نا ہی اس میں رہنے والے لوگوں کے لئے ، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو سنجیدہ انداز میں اپنے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنی چاہے