Original Articles Urdu Articles

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان نشانہ بازی کی جنگ جیت رہا ہے – صباح حسن

یہ آیی ایس پی آر یا پاکستانی میڈیا کی نہیں بی بی سی کی رپورٹ ہے جو ان کے نمائندوں نے فوری طور پر اس علاقے میں پہنچ کے دی ہے کہ نا تو وہاں پہ کوئی ٹریننگ کیمپ تھا اور نہ ہی کوئی تین سو لاشیں ، ہاں اگر تھے تو چند گرے ہوے درخت اور کچھ خوفزدہ دیہاتی جن کے گھر بری طرح متاثر تھے

اس سے اگلے روز انڈین ائرفورس کے طیارے کا گرنا بھی کوئی کریش نہیں تھا بلکہ پاکستانی جنگی طیاروں سے کی جانے والی ڈاگ فائٹ کا نتیجہ تھا

یہ بہت شبے والی بات ہے کہ کسی فنی خرابی کے ساتھ کوئی طیارہ اتنے اہم مشن پر روانہ کیا جائے ، اور وہ پرواز کے فوری بعد کسی خرابی کا شکار ہو کر گر جائے ، بھارتی طیارے کا ملبہ ایل او سی کے اتنے قریب گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ڈاگ فائٹ ایل او سی کے عین اوپر یا بہت قریب ہوئی ہے پھر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا پاکستان طرف سے پکڑے جانا بھی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت دکھا رہا تھا ، جس کو پاکستان ائرفورس کے طیاروں نے نا صرف روکا بلکہ واپس جانے پر مجبور بھی کیا

مودی حکومت کی یہ شرارت اس حد تک نہ بڑھتی اگر عالمی برادری کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدامات لئے گیے ہوتے ،بشمول ہمارے دوست ممالک کے کوئی اس معاملے پر کھل نہ بولا، یہ شاید اس وجہ سے کہ پاکستان میں عالمی دیوبندی دہشت گردوں کی موجودگی ایک ثابت سچائی ہے، اسامہ بن لادن ہو، حافظ سعید ، مسعود اظہر ، احمد لدھیانوی ، اورنگزیب فاروقی ، عبدلعزیز ہو یا رمضان مینگل ، سب ہی پاکستان میں پاے جاتے ہیں ، نہ صرف پاے جاتے ہیں بلکہ ریاست کی جانب سے استعمال اور تحفظ بھی فراہم کیے جاتے ہیں انکی کاروائیوں سے پاکستان کی بدنامی کے ساتھ ساتھ ریاست کی سرپرستی کا یقین ہر دن کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ را کی حراست میں رہنے کے بعد مسعود اظہر اب را کے لئے کام کر رہے ہوں کیوں کہ ان کی جانب سے بار بار ایسی کاروائیوں سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے