Original Articles Urdu Articles

جنگ میں کسی کی جیت یا ہار نہیں ہوتی، بس انسانیت کی ہار ہوتی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ یہ بات اُس ملک کی فوج کا ترجمان کہہ رہا ہے جس نے ابھی دو بھارتی جنگی پائلٹس کو زندہ گرفتار کیا ہے اور دو طیارے تباہ کیے ہیں۔ چاہتا تو بھارتی “سورماوں” کی طرح بڑھکیں مار سکتا تھا۔


ہم چاہتے تو کسی جنگی جنونی کی طرح ویسا ردعمل بھی دے سکتے تھے جو کل سے ابتک بھارت میں دیا جارہا تھا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم بھارت سے زیادہ ہوشمند اور امن پسند ہیں۔ جس قوم نے تکفیری عفریت کے ہاتھوں 80 ہزار ہم وطنوں کے جنازے اُٹھائے ہوں، جس کے کرکٹ کے میدان ویران پڑے ہوں، جس کے قبرستان دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کی قبروں سے بھرے ہوں۔ اُس قوم کو کوئی جنگ کے نقصان اور امن کی اہمیت نہ سمجھائے۔
۔
فوج سے شکوے شکایتیں کرنے کے بہت موقع آینگے۔ آج کے دن جنرل آصف غفور کو اس بہترین پیغام پر ہم سب کی طرف سے سلیوٹ۔