Original Articles Urdu Articles

اورنگزیب فاروقی ,عبدالعزیز, رمضان مینگل کے بینک اوکاونٹ منجمد کرنے کے احکامات جاری

2016-09-23-12-08-5243093_l

 

اینٹی ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے فورتھ شیڈول (اے ٹی اے) ایکٹ 1997 کے تحت ملک میں بدامنی پھیلانےکے لئے بیرون ممالک سے فنڈنگ حاصل کرنے والے افراد کے بینک اوکانٹ سیز کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق ان احکامات میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی ،مولانا عبدالعزیز،مولوی فیاض،مولوی رمضان مینگل سمیت کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے بینک اوکاونٹ سیز کر نے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےتحت جاری نوٹیفکیشن میں تمام بینکوں کو فوری ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ لسٹ میں موجود تمام افراد کے بینک اوکاونٹ کو منجمد کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اس بار بھی اس ملک کے پرامن شیعہ شہری حکومتی بیلنس پالیسی کا شکار بنے ہیںاور دہشتگردوں کو مطمئن کرنے کی خاطر کئی اہم شیعہ رہنما ءجو ہمیشہ سے امن و اتحاد بین المسلمین کے داعی رہے ہیں انکے بھی بینک اوکاونٹ سیز کرنےکے احکامات جاری ہوئے ہیں ، انکی تفصیل شیعیت نیو ز پر جلد جاری کی جائے گی۔

Source:

http://urdu.shiitenews.org/index.php?option=com_k2&view=item&id=43093%3A2016-09-23-12-08-52&Itemid=229