Original Articles Urdu Articles

منی سانحہ : ایک عینی شاہد کی زبانی

12046942_10206457748657036_7114684867004813023_nایک عینی شاہد نے پاکستان میں موجود اپنے رشتےدار کو منی سانحہ کی جن الفاظ میں خبر دی ہم وہ من وعن آپ تک پہنچا رہے ہیں

حج کے دوران منٰی میں حادثہ واقعی روڈ وی آئی پی کے لئے بند کرنے کی وجہ سے ہوا۔ایک بڑے لفٹ کے زریعے منٰی میں حجاج جمع ہوتے رہے اور روڈ بند ہو جانے کیوجہ سے لوگ بے قابو ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی۔

میں جس سازش کا اظہار پہلے دن سے کررہا تھا میرے ذریعے نے اسکی کسی حد تک تصدیق بھی کی کہ یہ واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھا کیونکہ جو حجاج لفٹ کے ذریعے منٰی منتقل ہوتے رہے وہ زیادہ تر ایرانی تھے۔ اسلئے ایرانیوں پر الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ انہوں نے بھگدڑ شروع کی۔

اگر اپ ایک جگہ پر جہاں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہو وہاں ایک لاکھ حجاج جمع کرینگے اور نکلنے کے سارے راستے بھی بند کروگے تو حجاج بیچارے کہاں جائینگے۔ 

یہ صاحب ایک پاکستانی حج گروپ کے سربراہ ہیں جو گزشتہ تیس سال سے ہر سال حج پر جاتے ہیں۔ نام صیغہِ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ تاکہ کوئی نقصان نہ پہنچ پائے۔ اور وقت آنے پر minnahعدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔