Original Articles Urdu Articles

رشید گوڈیل پر حملہ اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ – خرم زکی

 

11885086_1454829221493182_206977414450895097_n

یہ بعید نہیں ہے کہ ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت ملوث ہو۔ وہ گروہ بھی اس حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں جو حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہوں۔

کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں اور مذہبی انتہا پسند جھتے ( بشمول انجمن سپاہ صحابہ) اس دوسرے گروہ کا حصہ بھی ہیں۔ حقیقی دہشتگرد جو حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں ان کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔

ہم بارہا یہ بات کہ چکے ہیں کراچی میں یونے والے آپریشن کے درمیان رینجرز ان کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے بلکہ یہ کالعدم دہشتگرد گروہ ابھی تک اس کی توجہ کا rasheedایسے مرکز نہیں بن سکے جس طرح کہ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضہ تھا۔ فوری ضرورت ہے کہ رینجرز اس کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت پر ہاتھ ڈالے اور ان کے حامیوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرے۔