Featured Original Articles Urdu Articles

کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) کے حقیقی عزائم۔ خرم زکی

کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اہل سنت والجماعت (سابقہ کالعدم انجمن سپاہ صحابہ) جو لشکر جھنگوی اور داعش کے نام سے بھی کام کرتا ہے ان کی آفیشل نیوز ویب سائٹ سے کچھ پوسٹس شئیر کر رہا ہوں تاکہ جو لوگ اس کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے عزائم، ان کے مقاصد اور ان کے اہداف کے بارے میں ذرا سا بھی شبہ رکھتے ہیں وہ دور ہو جائے۔ کچھ چیزیں جو بالکل واضح ہیں وہ یہ ہیں کہ

۔ یہ کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ داعش کا ہر اول دستہ ہے اور اس تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ اور داعش کے اہداف اور مقاصد میں کوئی فرق نہیں۔

۔ اس تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہ کی خواہش یہ ہے جنت البقیع کی طرح کربلاء معلی اور دیگر مقدس زیارات کو بھی تاراج کر دے۔

۔ کالعدم اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی میں کوئی فرق نہیں اور یہ دونوں ایک ہی دہشتگرد گروہ کے دو نام ہیں۔

۔ یہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ رینجرز کی ایم کیو ایم کے خلاف کاروائیوں کا بھرپور حامی ہے اور رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کے ریسٹورینٹ پر مارے جانے والے چھاپے پر بھی بہت مسرور ہے۔ یہ سمجھتا ہے کہ رینجرز آپریشن کے ذریعہ شیعہ مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

۔یہ کالعدم دہشتگرد گروہ ہمارے بلاگ ایل یو  بی پی (تعمیر پاکستان) کا بھی بہت بڑا دشمن ہے اور اس بلاگ کو اپنے عزائم کی تکمیل میں بہت بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ اس طرح اس کالعدم دہشتگرد گروہ کی سوچ اور ہمارے ملک میں موجود کمرشل لبرلز کی سوچ ہمارے بلاگ کے حوالے سے یکساں ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ یہ حقائق لسانی اور فرقہ وارانہ عصبیت کا شکار لوگوں کو بہت تلخ محسوس ہوں گے لیکن میری مجبوری ہے کہ میں صرف سچ بولوں۔ اس کو دیکھ اور پڑھ کر میرے بہت سے دوستوں کو اندازہ ہو جائے گا کہ میں کافی دن سے جو کچھ لکھ اور بول رہا ہوں اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔ میں اس تکفیری دہشتگرد کے پیجز کی تصاویر شئیر نہ کرتا لیکن پھر بعض لوگوں کو ممکن ہے یقین نہ آتا میری بات کی سچائی پر۔ اب بھی اگر سمجھ نہ آئے تو میں معذور ہوں بھائیوں لیکن میں شہر کراچی کو اس تکفیری دہشتگرد گروہ کے حوالے کرنے کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کر سکتا۔


Screen Shot 2015-07-26 at 08.16.37Screen Shot 2015-07-26 at 08.16.51Screen Shot 2015-07-26 at 08.15.59

Screen Shot 2015-07-26 at 08.17.52Screen Shot 2015-07-26 at 08.14.16Screen Shot 2015-07-26 at 08.15.17