Featured Original Articles Urdu Articles

یمن پر سعودی عرب کی بمباری سے معصوم بچوں کی اموات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

yemen

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے فوری طور پر یمن پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور سعودی جارحیت کو ایک خود مختار ریاست کی حدود اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے – گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن پر سعودی عرب، بحرین، کویت، اردن اور متحدہ عرب امارات کے حملوں میں پچاس سے زائد عورتیں، مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں – چھ بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے

یاد رہے کہ یمن میں امام ابو حنیفہ کے پیروکار زیدی فرقے کی اکثریت ہے جو خلفائے راشدین کے ماننے والے ہیں – لیکن سلفی اور وہابی تکفیری نظریات کے مطابق زیدی حنفی فرقہ بھی سنی صوفی کی طرح مرتد اور واجب القتل ہے – یمن میں حوثی قبائل اہلسنت کے زیدی حنفی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اور امام علی سے محبت کی وجہ سے انہیں شیعہ بھی کہا جاتا ہے – لیکن مغربی اور سعودی میڈیا ان کو شیعہ ظاہر کر کے سنی شیعہ فرقہ واریت اور سعودی ایران تصادم کے نظریات کو پروان چڑھانا چاہتا ہے تاکہ یمن پر القاعدہ اور داعش کی حمایت میں سعودی جارحیت کی توجیہ پیش کی جا سکے اور تکفیری خوارج کی پشت پر کار فرما سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ کی نقاب پوشی باقی رہے

خاص طور پر سعودی عرب اور اسرائیل حال ہی میں امریکہ اورایران میں ہونے والے متوقع جوہری معاہدے سے سخت پریشان اور خائف ہیں اور اس کے علاوہ تکریت میں داعش کے تکفیری سلفی و دیوبندی خوارج کی شکست سے بھی پریشان ہیں اسی لیے گھبرا کر انہوں نے یمن پر حملہ کر دیا تاکہ ایران، عراق اور حزب الله کی توجہ تکریت، موصل اور رقہ سے ہٹائی جا سکے

2

2

3

4

5

6

7

8

9

About the author

SK

6 Comments

Click here to post a comment
  • Khurram Zaki
    کالعدم تکفیری دہشتگرد انجمن سپاہ صحابہ اور اس کے حامیوں اور ہمنوا کے خیالات کے برعکس بتاتا چلوں کے یمن میں موجود حوثی قبیلہ شیعہ نہیں اور یہ حضرت ابو بکر و عمر کی خلافت کو قبول کرتے ہیں اور مذید یہ کہ اس مکتب کے بانی امام زید بن علی بن حسین کے سب سے بڑے طرفدار کوئی اور نہیں بلکہ فقہ حنفی کے بانی امام ابو حنیفہ تھے بلکہ خود امام ابو حنیفہ بھی اپنے سیاسی افکار کے اعتبار سے زیدی مکتب فکر سے تعلق رکھتے تھے

    Ali Jawad
    یمن میں شیعہ باغی نہیں بلکہ ملک میں انقلاب لا چکے هیں. کسی کو بلاوجہ قتل نہیں کرتے بلکہ گرفتار وزیراعظم کو رها کیا. اور باهر کی ملک نے اس پر حملہ کیا هے نہ کہ حکومت اور ریاست اسکا خلاف هے. ریاست اور ملک کی اسٹیبلیشمنٹ اور آرمی سمیت سنی عوام بهی ان کے ساتھ ساتھ ہیں. هوثی قبیلے کے اکیلے کا انقلاب نهیں بلکہ ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ حو ثی قبلیلے والی انقلاب کی قیادت کر رهے هے. امریکی اور سعودی هی مخالف هے. یمنی عوام نهیں

    Abdul Nishapuri:
    Western media, takfiri Deobandis and their comrade liberals ignore that Zaidis can be seen as a version of Sunni Hanafi Islam. They ignore it because this does not allow them to construct false Sunni-Shia or Saudi-Iran binaries.

  • Khurram Zaki

    Saudis and Israelis, the two devils, doing their best to sabotage Iran-US ‪#‎NuclearTalks‬. They have opened yet another front in the region against Iran after their previous failures in Syria and Iraq. ‪#‎PakRejectsSaudiWarOnYemen‬ ‪#‎HandsOffYemen‬

  • http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/2014/02/140223_baat_se_baat_wusat_zs

    ہلاً و سہلاً بخشو حاجی! تم تو ہمیں بھول ہی گئے برادر ۔۔۔کیوں شرمندہ کرتے ہو صاب، آپ کو خود آنے کی کیا ضرورت تھی، حکم کرتے بخشو سر کے بل حاضر ہو جاتا۔۔۔ بس حاجی ایک تو بہت دن سے تم سے ملے بھی نہیں تھے، دوسرے تمہیں ذرا ایک تکلیف دینی تھی، کچھ لڑکے شام بھجوانے کے لیے ٹرین کرنے ہیں، سب نے کہا اپنے حاجی بخشو سے بہتر کون ٹریننگ دے گا۔۔۔۔بے فکر ہو جاؤ صاب۔۔۔ سمجھ لو ٹرین ہو گئے۔۔۔ اور ہاں وہ بحرین والے کہہ رہے تھے کہ آپ ہماری طرف سے بخشو حاجی کا شکریہ ادا کر دینا جس کے بندوں نے بحرین کے شرپسندوں کی طبیعت صاف کر کے رکھ دی۔۔۔ بس صاب بخشو کو آپ جیسوں کی دعا کے سوا اور کیا چاہیے۔۔۔
    مگر صاب، میرا بھی ایک کام بہت دن سے پھنسا ہوا ہے۔ کسی طرح دہشت گردی سے بخشو غریب کی جان تو چھڑوا دو دعائیں دوں گا۔۔۔ارے چھڑوا دیں گے جان بھی۔ تجھے تو ہر وقت اپنی ہی پڑی رہتی ہے حاجی۔ پہلے یہ لڑکے تو ٹرین کر۔۔۔ ٹھیک ہے صاب جیسے آپ کہیں۔۔۔اور سن ذرا جلدی کر۔ تجھے تلور کے شکار پر ہانکا بھی لگانا ہے۔ اچھا صاب یہ بھی ہوجائے گا۔۔۔ بخشو کو اور کوئی حکم صاب؟

  • اصل میں پاکستان میں شیعہ قوم کو اس لیے بری طرح دبانا تھا
    تا کہ جب پاکستان ایران کے خلاف جنگ میں سعودیہ کا ساتھ دے تو
    پاکستانی شیعہ قوم کا کوئی بھی آدمی اس عمل کے خلاف آواز نہ اٹھا سکے
    اوہ تو اس لیے اتنے عرصے سے پاکستان میں شعیوں کا قتل عام ہو رہا تھا
    جو بہانہ صحابہ کرام کے ناموس کا تھا وہ تو بس ایک جھوٹا بہانہ تھا –
    بلا وجہ صحابہ کے نام پے اتنا ناجائز خون بہایا گیا .
    سیدھا سیدھا سعودیہ کے نام پر ہی پاکستانی شعیوں کا قتال کردیتے
    صحابہ کرام کی ارواح کے پریشان ہونے کا خیال تک نہ آیا
    ان کمبخت مذھب کے سیاسی استعمال کرنے والے وہابیوں کو

  • Ali Taj said:

    Zaidis are Sunni Shia hybrid, follow Imam Abu Hanifa’s fiqh, and represent a beautiful fusion of Islam. Although we may not like their anti Semitic rhetoric, their main thrust is not anti America or anti Israel it is anti Saudi Imperialistm anti Al-Qaeda and Anti Takfiri.

  • لشکر جھنگوی نے پاکستان کے تمام شیعہ اور سنی لیڈروں کو دھمکی دیدی ہے
    کے خاموش رہنا ورنہ تین صحابہ کے نام کی تین گولیاں لگینگی
    مگر صحابہ کرام کے نام کا غلط استعمال کیوں جارہا ہے
    پہلے بھی سینکڑوں شیعہ اور سنی ڈاکٹروں کو اسی جھوٹے الزام کے تحت مار دیا گیا
    حالانکہ ان بیچارے ڈاکٹروں نے تو کوئی بے حرمتی بھی نہیں کی تھی .

    اب دیکھتے ہیں کے کون کون سی برکتیں ان لوگوں پے اور ان کے بچوں پے نازل ہوتی ہیں
    جنہونے ان تمام ناجائز قتل کی مخالفت نہیں کی اور بس خاموش ہی رہے
    ہوسکتا ہے کہ جب وہ مصیبت میں ہوں اور ان کے بچے کہیں مارے جارہے ہوں تو الله بھی ان کی دعا نہ سنے
    الله بہتر جانتا ہے کے خاموش ناظرین اور گونگے تماشائیوں کی کیا سزا ہونی چاہئیے