Featured Original Articles Urdu Articles

اعتزاز احسن اورعاصمہ جہانگیر کے نام کھلا خط – از عمار کاظمی

9

10372740_10201631234662283_5172467654333324889_naitzaz

تم نے کل بھی عوام کی غلط رہنمائی کی اور افتخار چودھری جیسے بد عنوان جج کو بحال کروایا – تم نے کل بھی غلط فیصلے کے اور تم آج بھی غلط فیصلے کر رہے ہو – تم کل بھی اپنے کیے پر شرمندہ ہوے اور تم آنے والے کل بھی اپنے کیے پر شرمندہ ہوگے – کل تم نے حزب اختلاف کے ساتھ مل کر ایک بد کردار شخص کی بحالی کی خاطر جمہوری حکومت کی تذلیل کی ، آج تم چودہ لوگوں کی قاتل جعلی مینڈیٹ والی جمہوریت کے تحفظ کے لئے جمہور اور مقتولین کے خلاف کھڑے ہو –

ہمارا خیال تھا کہ افخار چودھری کی شرمندگی کے بعد تم سدھر جاؤ گے اور آیئندہ یا تو سوچ سمجھ کی فیصلے کرو گے یا اپنی گمراہ کن دانش کو عوام سے دور رکھو گے –  مگر ہمارا خیال غلط تھا – تم ڈھیٹ ہو – جیسے ملا دین کی بد نامی کا باعث ہے تم لوگ جمہوریت او روشن خیالی کے ماتھے پر کلنک ہو – تم جمہور کے مجرم ہو – تم کہتے ہو فوجیوں کی عقل بوٹوں میں ہوتی ہے مگر افتخار چودھری اور قاتلوں کے ساتھ دینے والو تمہاری عقل تو جوتوں میں بھی نہیں ہے – یاد رکھنا اگر کل کچھ غیر آئینی ہوا ہوگا تو اس کی ذمہ داری تم پر عاید ہوگی –

Aitizaz EhsanScreen Shot 2014-09-02 at 9.46.06 PM

Screen Shot 2014-09-02 at 9.49.33 PM

About the author

Shahram Ali

2 Comments

Click here to post a comment
  • Totally misleading and misinformation about Aitzaz Ahsan.

    1. He did not blame PM directly for rigging
    2. He does not have an official facebook account.
    3. He stood for Supreme Court not Chief Justice. The bar council expressed it that time and still they say it same. If Choudary became political its not his fault…It’s their combined struggle that Supreme Court and Judiciary is considered independent. He has not shown any regret for this.
    4. Imran Khan is immature, non-far sighted and shameless politician who never knows about consequences but remain stubborn-ed to his il-decesions. If some one has predicted he will cause confrontation of institutions, that’s cent percent true.
    5. IK lead the mob towards PTV after it was ‘conquered’ and than left it in middle. Watch the facts
    6. The army killed 3 people for a piece of land in Sahiwal few months back…Why don’t you speak against them? Can I hear a single word from you guys? On 14th August 2 people died in accident at Zero Point while participating in your march…Can you name them? Can you offer condolence on them?

    Sickening mindsets will remain sickened! Imran Khan is threat to minds and future of the state.

  • چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے آج کے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کوءی دوسرا مسلک شیعہ کو اقلیت قرار دلوانے کے لیے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دے گا تو ہم کیا کریں گے؟ چوہدری صاحب کم از کم مجھے شیعہ یا کسی بھی دوسرے مسلک کے اقلیت قرار دینے دلوانے سے بھی کوءی غرض نہیں کیونکہ مسلمانوں کے کم و بیش تمام فرقے ایک دوسرے کو تقریبا کافر ہی سمجھتے ہیں۔ تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ کون کسے اقلیت یا کافر سمجھے۔ باقی جہاں تک آپ کی کہی بات کا سوال ہے تو پہلی بات تو یہ ہے کہ وہاں دھرنے میں شریک شیعہ، بریلوی یا کرسچن کسی دیو بند، وہابی کو کافر قرار دلوانے کے لیے جمع نہیں ہوءے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہاں آپ نے شیعہ کا نام لے کر شیعہ کی مزید ٹارگٹ کلنگ اور قتل عام کا دروازہ کھلوانا ہی تھا تو وہاں شیعہ۔ بریلوی۔ احمدی، کرسچن، ہندو اور شہید بی بی سمیت پاکستان کے بہتر ہزار شہریوں کو مارنے والوں کی فکر کا نام بھی لے لینا تھا۔ میرا مطلب ہے محمود خان اچکزءی، مولانا فضل الرحمن اور خورشید شاہ اور پاکستان کے ننانوے فیصد جہادیوں اور کالعدم تنظیموں کی فکر اور مکتب فکر۔
    دوسری طرف مولوی فضل الرحمن اور محمود خان اچکزءی نے بھی حکومت کو مشورہ دیا کہ دھرنے شرکاء کو طاققت سے کچل دیا جاءے۔ ویسے تو حکومت پہلے بھی سٹیل کی گلولیاں استعمال کر رہی ہے اور یہ شاید پاکستان کی تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہے جس کا مظاہرہ پہلے لاہور ماڈل ٹاون میں دیکھنے کو ملا اور اب یہ اسلام آباد میں جاری و ساری ہے۔ مگر فضل الرحمن اور یہ جھوٹا قوم پرست اچکزءی بتاءے کہ یہ مشورہ انھوں نے لال مسجد آپریشن کے دوران کیوں نہ دیا؟ فضل الرحمن تو لال مسجد کی مزاکراتی ٹیم میں بھی شامل تھے اور اچکزءی کا بھی اس دور کا کوءی ایسا بیان کم از کم مجھے یاد نہیں۔ اگر کسی کو ان جھوٹے اور اقرباپرور متعصب فرقہ پرست لوگوں کا کوءی ایسا بیان یاد ہے تو مجھے ضرور شءیر کرے۔ ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے محمود خان اچکزءی تو کبھی کھل کر شیعہ ہزارہ اور پاراچنار کے پشتون مقتولین کے حق میں بھی نہیں بولا۔ محض ایجنسیوں یا فوج کے خلاف بولنے سے ہی انسان کوءی باغی داغی یا حق پرست نہیں کہلا سکتا اگر سچ بولنے کا شوق ہے تو ایجنسیوں کی تیس چالیس سال پرانی فیورٹ پراڈکٹ کے خلاف بھی اپنے دوھرے معیار کی حامل زبانیں کھولو جو جہاد افغانستان سے آج تک ریاست اور اس کے شہریوں کے لیے کینسر بنی ہوءی ہے۔
    شکریہ
    عمار کاظمی
    https://www.facebook.com/ammar.kazmi3/posts/10201640105684053