Newspaper Articles Urdu Articles

مستونگ بازار میں واقع صوفی بزرگ کے مزار پر دھماکا شیخ تقی کے مزار کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئ

53fc2aa709fa9

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تکفیری دیوبندی شدت پسندوں نے آج منگل کے روز ایک صوفی بزرگ کے مزار کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے مستونگ بازار میں واقع شیخ تقی کے مزار کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس حکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہتکفیری دیوبندی شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد مزار کے اندر نصب کیا تھا جو صبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

تاحال کسی گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Source:

http://urdu.dawn.com/news/1008810/