Featured Original Articles Urdu Articles

امریکہ بہادر، لدھیانوی، فضل الرحمن اور نواز یافتہ لبرلز عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف متحد کیوں؟ – خرم زکی

2113
تو جناب محترم سراج الحق ہوں، بھارتی وزیر اعظم مودی ہو، امریکی ہوں، مولانا فضل الرحمن ہوں، تکفیری خارجی دہشتگرد احمد لدھیانوی اور رمضان مینگل ہوں، سب کے سب جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں اور نواز شریف کی حمایت میں متفق ہیں. گویا نواز شریف کے خلاف بات کرنا، اس کو ہٹانے کا مطالبہ کرنا جمہوریت کے خلاف اور غیر آئینی ہے. محفل سماع اور قوالی کی شرعی حیثیت سے لیکر ناچ گانے کی حرمت پر قرآن و سنت کے احکامات بیان ہو رہے ہیں. لیکن ان میں سے کسی میں اتنی غیرت، اتنی شرم، اتنی حیا نہیں کہ یہ بیان دے سکے یا سوال کر سکے کہ لاہور سیشن کورٹ کے احکامات کے مطابق، ملکی آئین اور قانون کے مطابق، حدود کے اسلامی، قرانی احکامات کے مطابق، نواز شریف اور شہباز شریف پر انسداد دہشتگردی کی متعلقہ دفعات کے تحت ١٤ افراد کے قتل عام اور دہشتگردی کے مقدمات ابھی تک کیوں نہیں درج کیۓ جا رہے ؟ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے، یہ آیت ان میں سے کسی سرکاری مولوی کو یاد نہیں آ رہی، نہ ان ہیں دین فروش ملاؤں کو یہ یاد آ رہا ہے کہ مومن کا قتل نا حق گناہ کبیرہ ہے اور اس کی اخروی سزا ہمیشہ ہمیشہ کے لیۓ جہنم ہے، نہ ہی ان نظام اسلامی کے ٹھیکیداروں کو یہ یاد آ رہا ہے کہ اس سلسلے میں تاخیر کرنا الله کی حدود کو توڑنا ہے. آپ کو معلوم ہے نا کہ اس نفاق، دو رنگی اور بے غیرتی کی وجہ کیا ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے مرنے والے اس ملک کے عام شہری تھے، ان کا تعلق کسی انتہا پسند تکفیری خارجی دہشتگرد گروپ سے نہ تھا بلکہ وہ عدم تشدد اور صوفیانہ افکار سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کے کارکن تھے.

اگر ان کا تعلق بھی ان تکفیری خوارج اور دہشتگرد تنظیم سے ہوتا تو یہی بے غیرت، خون کا بدلہ خون اور قصاص کے نعرے لگا رہے ہوتے. یہی فضل الرحمن، یہی سراج الحق مذاکرات پر زور دے رہے ہوتے، مظاہرین کا قانونی اور جمہوری حق یاد دلا رہے ہوتے، ان کے مطالبات کا شرعی جواز بیان کر رہے ہوتے، ہاں یہ سب ہوتا اگر مرنے والے کسی تکفیری خارجی گروہ سے تعلق رکھتے اور مظاہرین کا تعلق لال مسجد اور طالبان سے ہوتا. یعنی “انصاف” صرف ان لوگوں کو ملے گا جو لوگوں کو ذبح کرنے اور خود کش حملوں کے فن سے واقف ہوں گے. آپ نے دیکھا ہی ہو گا کہ گلو بٹ سے لیکر ملک اسحق جیسے دہشگرد کیسے عدالتوں سے ضمانت پر رہا بھی ہو جاتے ہیں اور “با عزت” بری بھی ہو جاتے ہیں

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس احتجاجی تحریک نے “اسٹیٹس کو” برقرار رکھنے والی ساری جماعتوں کو عوام کے سامنے برہنہ کر دیا ہے. عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات میں سے کون سا مطالبہ غلط ہے، اس پر تنقید آپ کو شائد ہی پڑھنے کو ملے، ساری تنقید ان کی ذات پر کی جا رہی ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے نواز شریف اور دیگر سیاستدان سچائی اور حق کے علمبردار ہیں محض. حالت دیکھیں کہ آج احمد لدھیانوی جیسا دہشتگرد عمران خان کو آئین، قانون اور جمہوریت کا سبق پڑھا رہا ہے اور لال مسجد کی معصوم بچیاں جمہوریت کے استحکام کے لیۓ ریلی نکال رہی ہیں جبکہ یہی دہشتگرد مشرف کے زمانے میں جمہوریت کو کفر کے کم سمجھنے کے لیۓ آمادہ نہیں تھے

اور اس نظام کو ختم کرنے کے لیۓ دہشتگردی کو بھی جائز کہتے تھے، اور آج تک مسلح افواج سے لے کر عام شہریوں تک پاکستانیوں کا قتل عام اور ان کو ذبح ثواب سمجھ کر کر رہے ہیں. اور پھر عمران خان کا مطالبہ ہی کیا ہے ؟ یہی نا کہ جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتا ہم آگے بات نہیں کریں گے تو اس میں کیا غیر جمہوری ہے ؟ کیا نکسن نے استعفیٰ نہیں دیا تھا ؟ محض اس بات پر کہ اس دور میں مختلف امریکیوں کے فون ٹیپ ہوتے تھے. کیا جمہوریت نواز شریف کے خاندان کی باندی ہے ؟ آخر اسی اسمبلی سے نواز شریف کو ہٹا کر کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم کیوں نہیں چنا جا سکتا ؟ کیا مسلم لیگ میں کوئی اور اہل انسان ہی موجود نہیں یا یہ تمام مولوی اور نواز شریف کے حواری یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا وجود جمہوریت کے لیۓ ناگزیر ہے ؟ یہ جمہوریت کے نام پر نواز شریف کی “مغلیہ سلطنت اور موروثی بادشاہت” کا دفاع کیا جا رہا ہے. ان دونوں بھائیوں پر قتل اور دہشتگردی کی ایف آئ آر درج ہونے کے بعد کیا یہ لوگ جیل سے حکومت چلائیں گے ؟

یہی ساری جماعتیں جو عمران خان کو سول نا فرمانی، دھرنہ دینے اور نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان مطالبات کو غیر جمہوری اور غیر آئینی کہ رہے ہیں ماضی میں یہ سارے کام کر چکے بلکہ اسلامک فرنٹ کے زمانے میں تو قاضی حسین احمد مرحوم کی زیر سرپرستی الیکشن مہم میں موسیقی کا بھی استعمال ہو چکا اور اب یہاں ملی نغمے اور ترانے بھی مورد تنقید بن گئے ہیں. یہاں تک کہ اب پاکستانی سیاسی معاملات میں کھلی امریکی مداخلت بھی قابل قبول ہو گئی ہے. اس کا نام نفاق نہیں تو اور کیا ہے ؟

آخر میں اس آزادی مارچ/انقلاب مارچ کے تمام شرکاء کو دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کروں گا جو گزشتہ ٨ دن سے بارش، سردی، گرمی کی پرواہ کیۓ بغیر کھلے آسمان تلے، اس ملک و ملت کے لیۓ راتیں گزار رہے ہیں. مجھے نہیں معلوم کہ ان کے قائدین ان سے وفا کریں گے یا نہیں، ان کے مطالبات منظور ہوں گے یا نہیں مگر ان ہزاروں لوگوں کی یہ جدو جہد آخر کار رائیگاں نہیں جاۓ گی، انشااللہ اور بھر صورت ان لوگوں نے اس پر امن جد و جہد کے ذریعہ تمام پاکستانیوں کو حوصلہ بھی دیا ہے اور ان کے سر فخر سے بلند بھی کر دیۓ ہیں

About the author

Agahii

4 Comments

Click here to post a comment
  • Noor E Maryam’s status on facebook:

    Mosques of Rawalpindi giving sermons.. ‘fighting against Govt is against Islam’
    Religious extremist orgs holding pro-democracy rallies, slogans being chanted ‘shia kaafir’ and also sit-in by the civil society who were never present for Mama Qadeer march for missing persons or for the family of Zahid Baloch.
    Enough and clear msg which side military establishment is now.

  • Google’s Panda update search engine optimization in orlando
    actually ranks sites based on overall content quality. So it’s quite a competitive
    term in which large corporations, like search engine optimization in orlando
    Google Analytics or any other blogging platform. Of course,
    if you are a businessthere are some very strong opinions about this.

    Feel free to surf to my page: http://www.spoke.com/companies/orlando-seo-gaba-marketing-inc-5343c7eee8cf74000002a740

  • The Giants closed out the Rangers at Ranger Field in Arlington,
    Texas Monday night to the score of 3-1 and 4 games to one for the series.
    The light was truly failing when she declared that the leg was splinted and
    would heal within a single passage of the moon’s phases.
    Times, a phrase intended to “reflect the combination of his realistic and neoconservative impulses.

    my page – league of angels hack tool (Marita)

  • پیجا مستری @pejamistri · 38s

    Commercial Liberals sitting in gigantic lap of Tahir Ashrafi, defend the biggest beneficiary of TTP conducted elections

    I am amused by those commercial liberals reminding me that IK WAS taliban supporter, while they support biggest beneficiary of Taliban NS

    JI, JUI, ASWJ, Taliban, LeJ, JuD, Tahir Ashrafi, Taqi Usmani all Talibani molvis stand besides NS even supporting democracy

    All taliban tout anchors Hamid Mir, Ansar Abbasi, Geo, Cheemas and talibani media support NS

    All taliban judges in SC, LHC, IHC support Nawaz Sharif

    All taliban mafia generals in military support NS (if they were not supporting him he would have been in Attock Jail by now)

    And they tell me support NS and oppose IK….hahahaha

    The guy who became the prime minister as per outcome of TTP conducted elections

    whose party and brother were given full protection by Taliban

    For 5 years whose brother was supported by Taliban, LeJ, ASWJ and JuD

    Whose party opposed all operations against Taliban

    Whose party contains the maximum number of Takifiri Deobandi Taliban followers after JI

    Whose government tried its best to delay operation against Taliban

    And you tell me support him and oppose IK

    ———-

    How did commercial liberals exposed their Islamist/deobandi background in the past 2-3 weeks.

    1. By taunting music, dance, women and girls participating in sit-ins. Comparing dances to mujra and expressing their anger on Vulgarity

    2. Exhibiting Acute Lack of Sense of Proportion by comparing Qadri & his followers with Laal masjid.

    3. Showing their innate hatred for certain sect(s) by ridiculing their rituals like Shaameghariban.

    4. Foaming in mouth, hurling abuses and calling for blood of Qadri by quoting what happened in Laal masjid.

    5. By sharing Hafiz Saeed, Ludhyanvi, ASWJ, LeJ, Tahir Ashrafi and all other Islamist molvis fatwas against IK and Qadri

    ——–

    So I have put my money on the following scenario:

    1. Pro-Taliban pro-Takfiri section of security establishment stands fully behind Nawaz Sharif,

    2. Tomorrow they will teach Qadri and his people real lesson.

    3. ARY and other channels will be closed

    4. IK and his crowd will be dispersed. IK might be house arrested for some days.

    5. A new series of suicide bombing for coming months

    6. And strong media campaign against Qadri to show how he had developed a cult.

    7. And we shall have another year of quiet rule. Anti-takfiri or moderate communities will continue to suffer.

    Remember pro Taliban/takfiri Military Establishment has invested too much in NS and there is no way they will let it go wasted.

    —————-

    Nawaz Sharif is now a hostage to Talibani military establishment. He has been completely trapped.

    Nawaz Sharif is the biggest beneficiary of elections 2013 conducted by Taliban (TTP). They trapped his brother in murder case.

    All Talibani molvis ASWJ,LeJ, JuD, JUI stand with NS and tomorrow JI will also be on his side.

    Tahir Ashrafi, Hafiz Saeed, Fazlullah can not save Nawaz Sharif. There is still time he should come with PPP to IK’s container and resign.