Featured Original Articles Urdu Articles

اسلام ایرانی ملا اوراس کے مزارعے پاکستانی شیعہ کی جاگیر نہیں ہے – از عامر حسینی

tweet

کل جب میں نے ایران کے سرکاری اور درباری ملاوں اور ان کی شیعہ دشمنی کواپنے معمولی مفادات کے لئے معصوم شعیہ کمیونٹی کے مفادات کو قربان کرنے اور مسئلہ فلسطین کو بگاڑنے پر ایک آرٹیکل لکها تها تو مجهے اندازہ تهاکہ ایران کے اس وقت کے رہنماؤں کے پاکستان اور دیگر ملکوں میں بیٹهے نمک خواروں کو بہت تکلیف ہوگی اور اس پر ان کے اپنے اندر کا ننھا منا تکفیری بهی باہر آجائے گا

جو خود ایرانی حکومت کے عطا کردہ پیسوں سے مستفید ہوتے ہوں، جب وہ لوگ ایرانی آیت الله حکومت پر تنقید کرنے والوں کو قادیانی یا اسرائیلی صیہونی ایجنٹ کہتے ہیں تو مجهے ان کی دو عملی اور تکفیری رویے پر افسوس ہوتا ہے

میں نے ایران کی خارجہ پالیسی اور اس کی علاقائی سیاست میں جیو سٹریٹجک پالسیوں کو مذهب ،اسلام ، قرآن ، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، علی و فاطمہ و آل محمد کے نام پر مقدس لبادہ اوڑهانے والے شیعہ ملاوں کے ایجنٹوں کو بس تهوڑا سا بے نقاب کیا تها جس پر یہ آپے سے باہر ہوگئے

پاکستان اور پاکستان سے باہر ایران کے کئی ایک ملاوں نے اپنے اندھے مقلد چهوڑ رکهے ہیں جو بهی ان پر تنقید کرے تو یہ فوری طور پر اس پر بے جا اعتراض کرتے ہیں اور تنقید برداشت نہیں کرتے

یہ کوئی شان حیدر اور ایک اور کوئی ذیدی نام کا آدمی ہے ،میں ان دونوں کو ان کے نام سے نہیں پکارنا چاہتا کیونکہ اس قدر پاکیزہ اور محترم نام ایران کی مذهبی پیشوائیت کےاندھے مقلدوں کے ساته لگانا ان ناموں کی توهین ہے

https://lubpak.net/archives/318693

میں پہلے بهی کہتا ہوں اور آج بهی کہتا ہوں کہ مذہبی پاپائیت کے یہ مقلد انسانیت پر ہرگز یقین نہیں رکهتے یہ حماس جیسی قاتل تنظیم کے حق میں تو جلسے جلوس نکالتے ہیں لیکن انہوں نے کبهی ایران کے ملاوں کی قیادت میں بلوچ ، بہائی، پارسیوں اور کردوں پر ڈهائے جانے والے مظالم پر ایک لفظ بهی مذمت بهی نہیں بولا یہ ہمیشہ اس پر خاموش رہے اور تو اور جب حماس سیکولر ، لبرل ، غیر سلفی فلسطینیوں اور معصوم اسرائیلی شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہی تهی تو بهی یہ چپ رہے اور ایران میں انسانی حقوق کی جو پامالی ،عورتوں کی تذلیل ، صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کو مذهب کے نام پر جس جبر کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس پر بهی یہ دین کے نام نہاد ٹهیکے دار ایران نواز پاکستانی شیعہ خاموش رہتے ہیں اور آج ہماری طرف سے ان کی مذهبیت کا پول کهولے جانے پر یہ آپے سے باہر ہوگئے ہیں اور اپنے مردہ گهروں سے کهنڈر قبرستانوں سے مردہ تکفیری فتوے اٹهاکر آگئے ہیں

میں ایسے دین کے ٹهیکے داروں اور مذهب کے بیوپاریوں اور ایران کی حکومت و مذهبی پیشواوں کی دلالی کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ تمہارے تکفیری حربوں اور مردہ فتووں سے میرے جیسے انسان کو حق گویائی سے روکا نہیں جاسکتا

میں مذہب شیعہ کی آڑ میں ملائیت کی مذهبی ڈکٹیٹرشپ کو نہیں مانتا اور سرکاری شیعہ ملاوں کی منافقت پر اور ان کے ایجنٹوں پر خاموش بیٹهنے والا نہیں ہوں تکفیری ملائیت یا مذهبی فاشزم چاہے سلفی و دیوبندیوں کا ہو یا وہ شیعت کا سہارا لیکر آئے میں اس کو بے نقاب کرتا رہوں گا اور اینٹ کا جواب پتهر سے ملے گا

یہ اینٹ کا جواب پتهر سے اس لئے دیا جارہا ہے کہ ایران کے سرکاری درباری ملاوں کے نمک خواروں نے میرے سنجیدہ علمی اعتراضات اور ایک خالص علمی سیاسی بحث کے جواب میں مذهبی بلعم باعور ، نمرود وقت ، فرعون عصر اور یزید زماں بننے کی کوشش کی ہے تو جواب بهی ایسے ہی ملے گی

میں اعلانیہ کہتا ہوں کہ سپاہ یزید کے تکفیری صرف دیوبند مکتبہ فکر کے اندر ہی موجود نہیں ہیں بلکہ ان کے کچھ بچے شیعہ مذهب کا پبادہ پہن کر بیٹهے ہوئے ہیں جو لوگوں کو کافر، مرتد، صیہونی، قادیانی بنانے میں ہمہ وقت لگے ہوئے ہیں

ایران کے سرکاری اور درباری ملاوں کی منافقت کی انتہا ہے کہ وہ ایرانی انقلاب کی سالگرہ کے پروگراموں میں سرکاری مہمانوں کی حثیت سے قاضی حسین احمد، لیاقت بلوچ ، سمیع الحق، مولوی فضل الرحمان جیسوں کو بلاتے رہے ہیں ان کا بس نہیں چلتا تها نہیں تو یہ حق نواز جهنگوی، اعظم طارق، ضیاء الرحمان فاروقی اور اورنگ زیب فاروقی کو بهی سرکاری مہمان بنالیتے

ہماری جانب سے ایرانی پاپائیت کو بے نقاب کرنے پر ایک ایرانی نمک خوار لکهتا ہے کہ شیعہ کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے تکفیری اصل مجرم نہیں بلکہ ان تکفیریوں کو اس کام پر مامور کرنے والے ممالک اور ایجنسیاں اصل مجرم ہیں

میں ان جیسے لوگوں کو آئینہ دکها دوں جو ان کو اور برا لگے گا اور وہ یہ ہے کہ جس طرح سعودی عرب ،قطر ،ترکی ، کویت ، متحدہ عرب امارات ، ترکی ، اردن والے وہابی سلفی دیوبندی تکفیری نام نہاد اسلام کو دوسرے ملکوں کو ایکسپورٹ کرتے ہیں ایسے ہی انیس سو اناسی کے ایرانی انقلاب کو اغواء کرنے کے بعد آیت الله خمینی اوران کے حامیوں نے سب سے پہلے اپنی مذهبی آمریت اور نام نہاد ولایت فقیہہ سے اختلاف کرنے والوں اور ایک فرقہ پرست حکومت قائم کرنے کی مخالفت کرنے والے ہزاروں ایرانیوں کو موت کے گهاٹ اتار ڈالا ، اپنے سیاسی مخالفوں سے جیلوں کو بهرڈالا اور صحافت پر حملہ کیا ، کلچرل انقلاب کے نام پر جامعات کو بند کردیا گیا اور تہران یونیورسٹی پر زبردست کریک ڈاون کیا گیا ،بائیں بازو، خمینی مخالف اسلام پسندوں کو ہر ایک سرکاری ادارے سے نکال دیا گیا تها

اور اس ایران میں جس کے انقلاب کی بنیادیں سوشلسٹ ،اسلامی سوشلسٹ اور ڈاکٹر علی شریعتی کے لاکهوں پرستاروں نے بے پناہ مصائب برداشت کرتے ہوئے اور ساواک کے مظالم برداشت کرتے ہوئے رکهی تهی سب کو نام نہاد پاسداران انقلاب کے مذهبی فاشزم کی نذر کردیا گیا اور علی شریعتی کی دوسری برسی پر ہی پاسداران انقلاب نے ان کے گهر باہر جمع ہونے والے پرستاروں پر دهاوا بول دیا اور علی شریعتی کی کتابوں کو شجر ممنوعہ بنادیا گیا اور ایران میں ہر آزادی پسند حریت فکر کے داعی کو آخرکار ہجرت کرنا پڑی اور سیاسی پناہ لینی پڑی

یہی نام نہاد شیعی اسلامی انقلاب دوسرے معنوں میں مذهبی سٹالن ازم کو دوسرے ملکوں کو بهی ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور آج پوری دنیا میں ایران نواز شیعہ تنظیمیں اصل میں ایرانی شیعی اسٹالن ازم کا پرچار کرنے والی پولٹ بیورو کے ساته تنظیمیں ہیں جو تہران سے آنے والی ہر لائن کی پیروی ایسے کرتی ہیں جیسے وہ خود امام علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا فرمان ہو اور اس کی نفی کرنے والا بقول ان کے نہ شیعہ رہتا ہے بلکہ وہ تو مسلمان نہیں رہتا

علی شریعتی نے ایک مرتبہ ایرانی رضا شاہ پہلوی کی حمایت کرنے والی شیعی ملائیت کے بارے میں کہا تها کہ یہ علی و حسین کے لبادے اوڑهے ہوئے یزید ہیں علی شریعتی کا کہنا تها کہ تاریخ میں ایسے بہت مرتبہ ہوا کہ انقلاب و بغاوت برپا کرنے والے انقلابیوں کے بعد خود راکهششوں نے پهر انہی انقلابیوں اور باغیوں کے کاستیوم پہن کر عوام کو دهوکہ دینا شروع کردیا ،اس کا کہنا تها کہ جب اپنے وقت کے بلعم باعور ، قارون ،نمرود ، فرعون ،ابو لہب ، ابو جہل ،یزید بے نقاب ہوجاتے ہیں اور ان کو اپنے دور کے ابراہیم ، موسی محمد ،علی ، حسین شکست سے دوچار کرتے ہیں اور وہ اب بلعم باعور، نمرود، فرعون، ابو لہب و ابو جہل و یزید بنکر کاروبار ظلم و استحصال نہیں چلاسکتے تو پهر وہ انہی کے کاستیوم پہن کر آجاتے ہیں تو صفوی ملاوں کو علی شریعتی نے یزید العصر قرار دیا تها اور میں کہتا ہوں آج کے سرکاری ایرانی ملا بهی لباس حسین پہنے یزیدی ہیں یہ عبیداللہ ابن زیاد کے ساته ہوجانے والے کوفی ہیں اور حقیقت میں ان کا اور قاتلان حسین کا کیمپ ایک ہی ہے

About the author

Aamir Hussaini

9 Comments

Click here to post a comment

  • Please start spreading hatred among one sect and their leaders. It is up to our Shia Muslim brothers and sisters to deal with it. Again, please try to understand this is the time for unity, not for hatred.

  • A letter to Aamir Hussaini:

    یہ خط مجهے سید منظر امام رضوی نے ارسال کیا ہے اور ان سے بہت کوشش کے بعد ان کی اجازت سے میں یہ خط اپنے فیس بک دوستوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اور میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ واقعی جوش جذبات میں میرا اسلوب تحریرناشائستہ ہوگیا تها اور شاید اس اسلوب پر اب ندامت کے سوا کچه بهی کہا نہیں جاسکتا ،جہاں تک اختلاف کی بات ہے تو وہ میرا حق ہے اس سے مین دست بردار نہیں ہوں گا

    عامر بهائی
    السلام علیکم !
    میں یہ خط آپ کو ان باکس میں بهیج رہا ہوں کیونکہ میرامقصد آپ جیسے علمی مقام و مرتبے کے حامل آدمی کی توهین کرنا یا شرمندہ کرنا مقصود نہیں ہے
    میں آپ سے اور آپ مجه سے زمانہ طالب علمی سے واقف ہیں اور جانتا ہوں کہ آپ مظلوم کا ساته کسی بهی طرح کے امتیاز کے بغیر دینے کے قائل ہیں
    آپ کی علی شناسی اور آئمہ اہل بیت اطہار کی فکر سے ہم آهنگی سے بهی مجهے پوری واقفیت ہے
    میں یہ بهی جانتا ہوں کہ آپ کا شمار پاکستان کے ان قلم کاروں میں ہوتا ہے کہ جنهوں نے بہت شروع ہی میں دیوبندی وهابی تکفیری تباہ کاریوں کی عالمی شدت کا اندازہ کرلیا تها اور آپ ان چند معدودے لوگوں میں تهے جنهوں نے پاکستان اور مڈل ایسٹ افریقہ میں دہشت گردی کو سنی شیعہ تنازعے سے باہر جاکر اور اس کے پچهے گریٹ گیم کا دریافت کیا تها اور آج آپ جیسے دانشوروں کی کوششوں سے دیوبندی وهابی تکفیری دهشت گردی کی عالمی تباہ کاریوں کو عالمی فتنے سے تعبیر کرنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جنهوں اس فتنہ تکفیر و خوارج کے خلاف شیعہ ،سنی ،کرسچن،احمدی ،ہندو سیکولر لبرل لیفٹ کے مشترکہ اتحاد کی بات کی اور آپ ان ایکٹوستوں مین شامل تهے جنهوں نے مظلوم نسلی اور مزهبی گروہوں کو خبردار کیا کہ سامراجی نوآبادیاتی طاقتوں کی کیمپ میں جانے سے نجات اور خاتمہ ظلم کی بجائے اور بربادی ہوگی
    میں سمجهتا ہوں جب آپ نے یہ باتیں اپنی تحریروں میں لکهنی شروع کیں تهیں اس وقت نہ تو شام کا آتش فشاں پهٹا تها اور نہ ہی عراق میں داعش کا ظہور ہوا تها بلکہ پاکستان میں دیوبندی طالبان اتنے بڑے عفریت نہیں بنے تهے اور اس وقت سچی بات ہے کہ ہمیں بهی آپ کی بات زرا مبالغہ آمیز لگی تهیں لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کس قدر وسیع النظری سے چیزوں کو دیکه رہے تهے
    عامر بهائی !
    مجهے علم ہے کہ آپ نے سچ بولنے کی راہ میں کسی خوف کو اور کسی لالچ کو اپنے قریب پهٹکنے نہیں دیا ،آپ کے گهر پر فائرنگ ہوئی ،آپ کو دهمکیان ملیں اور آپ کو آپ کے چند دوستوں نے یوروپ یا امریکہ میں ہجرت کرکے آنے کی آفر کی جسے آپ نے یہ کہہ کر ٹهکرایا کہ
    کیا علی نے اپنا کوفہ چهوڑا تها جو میں چهوڑ دوں
    عامر بهائی !
    میں آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی کا سچا معتقد ہوں اور ولی العصر سے بهی محبت رکهتا ہوں اور آپ کو بتاتا چلوں کہ ایران ،امریکہ ،کینیڈا،افریقہ ،یوروپ سمیت بہت سے ملکوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے شیعہ معتقدین آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کو سچا علی شناس خیال کرتے ہیں
    ان کے زہن میں آپ کے حوالے سے کوئی شبہ موجود نہ ہے
    لیکن آج آپ نے
    اسلام ایرانی ملا اور اس کے مزارعے شیعہ کی جاگیر نہیں
    کے عنوان سے جو مضمون لکها اور اس مین جو الفاظ استعمال کیے وہ آپ کے شایان شان نہیں تهے
    آپ کو ولایت فقیہ کے اختلاف کا پورا حق ہے،فلسطین کے ایشو پر ایرانی موقف پر تنقید کا حق بهی ہے لیکن اس موقف کی حمایت کرنے والوں کو سگ قرار دینا اور آیت العظمی ولی العصر سید علی خامنہ ای سمیت علمائے حق ایران کو درباری و سرکاری قرار دینا ٹهیک نہیں ہے
    ہم میں اشتراک کی باتیں زیادہ اور اختلاف کی باتیں بہت کم ہیں اور ہمارا اتحاد ظلم کے خاتمے کے لیے ہماری تقسیم سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے
    ایل یو بی پاک ،آپ اور پاکستان میں مذهبی و نسلی دہشت گردی و تکفیری ائیدیالوجی کے خلاف دیگر جو لوگ سرگرم ہیں ان کے درمیان اشتراک بہت ضروری ہے اور سب کی خدمات بهی مسلمہ ہیں
    چند لوگوں کی جہالت اور حماقت کی وجہ سے اس تعاون اور اتحاد میں کمی نہیں آنی چاہئیے اور آپ ہی تو کہا کرتےہیں کہ
    جاہلوں سے اعراض انقلابیوں کا شیوہ ہے اور امام انقلاب جناب علی شناسوں کا وتیرہ بهی ہے
    امید ہے آپ میری معروضات پر غور وفکر کریں گے
    آپ کا چهوٹا بهائی
    منظر امام رضوی
    ساکن نجف اشرف عراق

  • No matter what hatred you propagate against Palestenians and/ or Iranians, the Muslims will NEVER stop to support Palestine and the rights of our muslim Palestinian brothers against this illegitimately made Israel and its illegal settlers on the occupied land of Palestine!

  • جناب منظر امام رضوی صاحب…!
    میں بریلوی مسلک سے تعلق رکهتا هوں. ہمیشہ دل دکهتا ہے جب سنتا ہوں کہ کوی شیعہ قتل ہوا،
    کوی سنی یا احمدی قتل ہوا. جو بهی ہو قتل انسان ہوتا ہے انسانیت شرمسار ہوتی ہے.
    مگر میرے والد صاحب اس بات کے عینی شاهد ہیں کہ جب جهنگ میں شیعہ سنی فساد شروع
    ہوے تو اس کی ابتدا شیعوں نے کی. محرم کا جلوس باب عمر جهنگ کے نیچے سے گزرا
    تو شیعوں نے تبرا شروع کر دعا حضرت عمر پر بس وہ دن اور آج کا دن ہزاروں لوگ مارے گئے
    .میرے گاوں میں شیعہ حضرات ایک سالانہ مجلس کراتے ہیں جس کا واحد مقصد تبرا کرنا ہوتا ہے.
    میں کس سنی قاتل کا دفاع نہیں کر رها مگر حقیقت ییی ہے.

  • ظہیر بهائی جو بهی شیعہ سنی بهائیوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے اور اہلسنت کے محترم اور مقدس هستیوں کو گالی دیتا ہے اور ان کو برا بهلا کہتا ہے وہ فعل حرام کا مرتکب ہوتا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ تبراء کا مطلب ہوتا ہے بے زاری اور برات کا اظہار کرنا نہ کہ سب و شتم کرنا ،سب و شتم کی گنجائش شیعہ مسلک میں نہیں ہے اور جو ایسا کرے وہ علی کا شیعہ ہونے کا حقدار نہیں ہے

  • I strongly protest againsts this article. What are you & who are you? What’s your reputation & qualification to insult these Marajae Karaam & Rehbar e Moazzam? If you have so pain for us, the Shia nation, then let the nation be united.. rather than to create panics and divisions.

  • ایرانی امداد اور خامنائی کے خمس پر پلنے والے پاکستانی شیعہ تعمیر پاکستان ویب سائٹ کی مدلل پوسٹس کا جواب دینے کی بجائے گالم گلوچ، تکفیری نعروں اور حربوں پر اتر آئے ہیں – عظیم سبزواری، صباح حسن، جعفر طیار نقوی سے لے کر ایران کے دیگر نمک خوار ایل یو بی پی کو قادیانی، صیہونی، یہودی اور اس طرح کے دیگر تکفیری القابات سے نواز رہے ہیں ان میں سے کچھ جواد نقوی کے پیرو ہیں، کچھ ساجد نقوی کے اور کچھ راجہ ناصر عباس کے – لیکن ایرانی ملاؤں کے تلوے چاٹنا اور زیادہ سے زیادہ مال امام ہڑپ کرنا ان سب کے درمیان قدر مشترک ہے – یہ مولا حسین سے دغا بازی کرنے والے کوفیوں کی اولاد ہیں، ایل یو بی پی کی پوسٹیں چوری کر کر کے انہوں نے شیعہ نسل کشی پر اپنے مضمون بنائے ہیں اور آج یہ تکفیری دیوبندیوں کے دلال بن گئے ہیں فقط چند ایرانی ریالوں کی خاطر

    ایک غیرتمند اور آزاد پاکستانی شیعہ کی حیثیت سے میں ایل یو بی پی کی ٹیم اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، انسانی حقوق کے لئے آپ کا گرانمایہ کام ثابت کرتا ہے کہ آپ مولا علی کے صحیح پیرو ہیں

    سید گلزار حسین نقوی – کراچی

  • We fully support Sayed Azeem Sabzvari, Jaafer Tayyar Naqvi and Sabah’s campaign against Qadiyani Kafir Zionist Jew web site LUBP.

    All Iran-loyalist Pakistani Shia facebook pages Muslim Unity, Political Shia Pakistan, Vision of Iqbal aka Vision of Imam Allama Jawad Naqvi are our fronts to expose LUBP’s Kafir Qadiyani Jew lobby.

    All those Shias who refuse to follow Wali-e-Faqih Ayatollah Khamenai’s orders and policies are enemies of God.

    Murdah baad dushman-e-Wilayat-e-Faqeeh. Murda Baad Dushmane-e-Imam-Allama-Jawad Naqvi.

    From: Vision of Iqbal (Vision of Allama Imam Jawad Naqvi), Political Shia Pakistan, Muslim Unity and a few other Iran-paid Iran-loyalist Pakistani Shias.