Featured Original Articles Urdu Articles

عراق میں انبیاء و صحابہ کے مزارات کا انہدام اور الباکستانیوں کی خاموشی – عبدالقادر

younisyou

داعش کے سلفی وہابی دہشت گردوں اور ان کے پاکستانی دیوبندی مددگاروں نے عراق کے صوبے نینوا میں قدیم عبرانی مذہبی شخصیات، نبی یونس اور نبی دانیال کے مزار مسمار کر دیے۔ داعش کے حامی الباکستانی دیوبندی و سلفی اس پر خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ، مزارات جو کہ شرک کے مقامات ہیں، کو مسمار کرنا نہایت ہی احسن اقدام ہے! لیکن صورتحال اتنی بھی سادہ نہیں

ہر کسی کے ذہن میں سوال ضرور نمودار ہوتا ہو گا کہ آخر دیوبندیوں/سلفیوں کو مزارات سے کیا چڑ ہے؟

میں نوکر چاکر صحابہ دا۔۔۔۔ میں فلاں و ڈھمکان صحابہ دا ۔۔۔۔۔ صحابہ صحابہ کا ورد کرنے والا دیوبندی ٹولا عراق و شام میں داعش کے ہاتھوں کئی صحابیوں کے مزارات کی تاراجی پر مکمل خاموشی تانے ہوئے ہیں

تو جناب بات یہ ہے کہ دیوبندوں اور سلفیوں کو صرف ان مزارات سے چڑ ہے جو ان کے ناصبی اور خارجی دھرم میں جائز نہیں ہیں۔ ورنہ شام میں صحابی خالد بن ولید اور بنو امیہ کے امیر معاویہ کے مزارات بھی ہیں ۔۔۔ ان کو سلفیوں نے نقصان نہیں پہنچایا۔ جبکہ اسی شام میں اہلبیت سے محبت رکھنے والے صحابی حجر بن عدی، عمار یاسر اور اویس قرنی کے مزارات کو بڑے اہتمام سے بارود سے اڑایا گیا

ذرا سوچئے

بی بی سی، سی این این اور دیگر مغربی میڈیا نے عراقی حکومت کے خلاف داعش یا آئی ایس کی کاروائیوں کو سنی شیعہ تصادم قرار دیا، یہی جگالی پاکستان میں سی آئی اے کے طرفدار جعلی لبرل بھی کر رہے ہیں کیا کوئی بتائے گا کہ داعش نے سنی صوفی مزارات، قدیم انبیا کے روضے اور مسیحی کلیسا کیوں تباہ کیے؟

داعش نے موصل میں واقع اٹھارہ سو سالہ قدیم کلیسا نذر آتش کر دیا۔ یہ کلیسا مسیحت کے ابتدائی کلیسائوں میں سے ایک تھا جو قبطی مسیحوں کے لئے مقدس ترین مقام تھا۔ اب تک سلفی اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مذہبی اور قدیم ثقافتی مقامات و علامات کو مسمار کر چکے ہیں جس عبرانی نبیوں کے مزارات کے علاوہ چار ہزارسالہ قدیم بابل کی مہاکاوی کے بنیادی کردار گلگامیش کے مجسمے بھی شامل ہیں

ایودھیا میں واقع بابری مسجد کے انہدام پر پاگل ہو جانے والے الباکستانی لوگ نینوا میں واقع نبی یونس کے مزار اور مسجد کے انہدام پر حیرت انگیز طور پر خاموش ہیں

وجہ: بابری مسجد کو ہندو انتہاپسندوں نے مسمار کیا تھا نبی یونس کا مزار الباکستانیوں کے سلفی دیوبندی خلیفہ ابوبکر البغدادی کے ہاتھوں انجام پایا ہے

یا منافقت بس تیرا ہی آسرا ہے

younnnn 2 younn 32

3

About the author

SK

4 Comments

Click here to post a comment