Original Articles Urdu Articles

تکفیری دیوبندی سپاہ صحابہ کے ہاتھوں سنی بریلوی نسل کشی اور میڈیا کی پر اسرار خاموشی – از عثمان قادری

 

x1130431_83011561.jpg.pagespeed.ic.kZWBrcT8gz

شیعہ مسلمانوں کے بعد بریلوی سنی مسلمان دہشتگردوں کے نشانہ پر. کالعدم تکفیری خارجی دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان/انجمن سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کا اسلام آباد میں عرس کی محفل پر دیسی بم سے حملہ. سینتالیس  سے زائد افراد زخمی. 6 افراد کی حالت تشویشناک. ضرب عضب کا انتقام نہتے پاکستانیوں سے لیا جا رہا ہے. ایک جانب پنجاب حکومت طالبان مخالف سنی مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے دوسری جانب تکفیری دہشتگرد بھی ایسے ہی مکاتب پر حملہ آور ہیں اور انہی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں جو طالبان اور سپاہ صحابہ کی تکفیری سوچ کو قبول نہیں کرتے

ایک طرف جہاں حکومتی سرپرستی میں لشکر جھنگوی کے کارکنان پولیس وردیوں میں لاہور میں بریلوی مسمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں تو دوسری جانب سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی طالبان نے بے گناہ اور نہتے سنی بریلوی مسلمانوں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے –

اسلام آباد میں دربار پر ہونے والا حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ نہیں – اس سے پہلے بھی سپاہ صحابہ کے کے دہشت گرد لاہور داتا دربار ، سخی سرور ، عبدللہ شاہ غازی سمیت پاکستان بھر میں درباروں اور مزاروں پر حملے کر چکے ہیں لیکن ان کے خلاف شہروں میں کسی قسم کی کوئی کاروائی دیکھنے میں نہیں آی –

دوسری جانب ان پے در پے حملوں پر میڈیا کی خاموشی ، طالبان میڈیا اتحاد کی اصلیت کو بے نقاب کر رہی ہے – سنی بریلوی مسلمانوں کی نسل کشی کو چھپانے میں پاکستانی میڈیا وہی حربے استعمال کر رہا ہی جیسے اس سے پہلے دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کو چھپانے کے لئے استعمال کرتا رہا ہے
.