Original Articles Urdu Articles

سندھ میں دیوبندی سپاہ صحابہ/اہل سنت والجماعت ہندوؤں کو زبردستی تبدیلی مذھب پر مجبور کررہی ہے

نوٹ:حسن مجتبی روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہیں انہوں نے حال ہی میں اپںے ایک کالم میں زکر کیا ہے کہ کیسے دیوبندی دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت/لشکر جھنگوی سندھ کے اندر ہندؤ مذھب سے تعلق رکھنے والی بچیوں کے اغواء ،ان کے جعلی نکاح اور پھر ان کے زبردستی تبدیلی مذھب جیسے جرکات بد میں ملوث ہے

حسن مجتبی لکھتے ہیں کہ ایسے دیوبندی دھشت گرد گروپوں کے تحت چلنے والے مدرسے جن کی جعلی رجسٹریشن ہے دھڑلے سے ہندؤ مذھبی سے تعلق رکھنے والی بچیوںکے اغواء اور زبردستی تبدیلی مذھبی کی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور ان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے

کالعدم  کہلانے والی دیوبندی دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان اہل سنت والجماعت کے نام سے پورے سندھ میں دھشت گردی اور دیوبندی فسطائی آئیڈیالوجی کا کاروبار کسی بھی ڈر کے بغیر کررہی ہے جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت جس کے کئی ایک وزراء ،سیاست دان اور خود پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور وفاقی حکومت کی دیوبندی دھشت گردوں کو نوازنے پر تنقید کرنے سے کبھی نہیں چوکتی مگر اپنی حکومت والے صوبے میں اس نے آنکھیں بند کررکھی ہیں