Editorial Original Articles Urdu Articles

اداریہ تعمیر پاکستان: شیعہ، سنّی بریلوی نسل کشی کے پیچھے دیوبندی طالبانی دھشت گردی ہے نہ کہ سنّی شدت پسندی

24

دیوبندی دھشت گرد تںظیمیں جہاں تحریک طالبان پاکستان کے جھنڈے تلے پاکستان کی ریاست سے ایک ایسی کمیٹی کے زریعے بات چیت کررہی ہیں جوکہ نظریاتی اعتبار سے ان کے خیالات سے اتفاق کرنے والوں پر مشتمل ہے(جن میں سے مولوی سمیع الحق اور عولوی عبدالعزیز تو ان کے استاد اور مرشد ہیں)تو دوسری طرف یہ پاکستان میں شیعہ اور سنّی بریلوی مکاتب فکر کی نسل کشی کی مہم تیز کرچکی ہیں

تازہ ترین واقعہ بلدیہ کراچی 12 پر اہل سنت بریلوی سے تعلق رکھنے والے ایک آستانے پر دیوبندی دھشت گردوں کا حملہ ہے جس میں آٹھ سنّی بریلوی شہید اور 20 زخمی ہوگئے اور شہید ہونے والوں میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے ،یہ صاف صاف بریلوی سنّی نسل کشی کی واردات ہے جس کو مین سٹریم میڈیا نے نشر اور شایع کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یہ بتانے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ یہ حملہ اہل سنت بریلوی پر ہوا اور یہ سنّی بریلوی نسل کشی ہے اور میں سٹریم میڈیا نے اس واقعے کی رپورٹ نشر کرتے ہوئے حملہ آور دھشت گردوں کی دیوبندی شناخت بیان کرنے سے ایک مرتبہ پھر گریز برتا

تعمیر پاکستان ویب سائٹ سمجھتی ہے کہ پاکستان کی ریاست کو چلانے والی موجودہ حکومت،فوجی اسٹبلشمنٹ ،مین سٹریم میڈیا دھشت گردوں کی دیوبندی-وہابی شناخت کو چھپانے اور اہل سنت بریلوی کی بریلوی شناخت کو بیان نہ کرنے کا عمل شعوری طور پر اپنائے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو وہ عوام اور بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پاکستان میں بالخصوص دھشت گردی کے مظہر کو شیعہ-سنّی تنازعے اور تضاد کے پس منظر اور سبب کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں ،دوسرا وہ اس دھشت گردی کے پیچھے ریاستی کرداروں کے سعودی عرب سے روابط اور سعودی مداخلت کے نشانوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور تیسرا ان کی کوشش ہے کہ دھشت گردی کو ایران-سعودیہ پراکسی کے تناظر میں دیکھا جائے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں،فوجی اسٹبلشمنٹ،وزرات داخلہ ،کراچی پولیس اور پی ایم ایل کی کوشش تو یہ ہے کہ دھشت گردی کا سارا ملبہ ایران پر ڈالا جائے اور دھشت گردی کی برآمد کو ایران سے ہوتا دکھایا جائے

ہمارے اس دعوے کا ایک تو ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں،وزرات داخلہ،پاکستان کی سب سے طاقت ور ایجنسی آئی ایس آئی یہ بات بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ پاکستان کے اندر دھشت گردی میں ملوث دیوبندی –وہابی دھشت گرد تنظیمں ہیں اور اب تک پکڑے جانے یا مارے جانے والے تمام دھشت گرد دیوبندی –وہابی تھے جبکہ ان دھشت گردوں کی سب سے بڑی پناہ گاہیں دیوبندی مدارس بنے ہوئے ہیں

لیکن آج تک کسی سول یا ملٹری افسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو دھشت گردی کے دیوبندی پس منظر بارے بتانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے دھشت گردی کے ڈانڈے سعودی عرب کی سرزمین تک جانے بارے بات کی گئی جبکہ دوسری جانب کراچی سمیت پورے ملک میں دیوبندی دھشت گردوں کے خلاف اہل سنت بریلوی،اہل تشیع اور کئی ایک سوشل میڈیا گروپس کی تحریک کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ردعمل اور کاروائی کا مطالبہ سامنے آیا تو کراچی سی آئی ڈی کے ایس ایس پی عمر خطاب نے زیرو زیرو سیون جیمز بانڈ کی طرح یہ ثابت کرنے پر پورا زور لگادیا کہ کراچی میں دھشت گردی میں ایران ملوث ہے اور وہ دھشت گردی کو سپاہ محمد کے زریعے سے درآمد کررہا ہے

بددیانتی یہ تھی کہ دو شیعہ نوجوان جن کو دسمبر 2013ء میں گرفتار کیا گیا اور ان کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی جاتی رہی ان کو کراچی میں جملہ دھشتگردی کا ماسٹر مائینڈ بناکر پیش کی گیا اور ان کو ان وارداتوں کا زمہ دار بھی ٹھہرایا گیا جن کی زمہ داری لشکر جھنگوی قبول کرچکی تھی یا جنداللہ اور رینجرز نے ان زمہ داروں کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا تھا

قابل زکر بات یہ ہے کہ مین سٹریم میڈیا جو اس سے قبل دیوبندی دھشت گردوں کی گرفتاری کو زیادہ سے زیادہ کالعدم تنظیم کے دھشت گردوں کی گرفتاری لکھتا اور نشر کرتا آیا تھا اور اس نے کبھی دیوبندی کاالعدم تنظیم کے نام نشر کرنے سے گریز برتا تھا وہ نہ صرف سپاہ محمد کا نام نشر کرتے ہوئے اسے شیعہ تنظیم لکھتا  اور نشر کرتا رہا بلکہ کئی ایک چینل نے تو صاف صاف ایران کا نام بھی نشر کرڈالا

ایسے موقعہ پر کسی چینل یا رپورٹر سپاہ محمد کا ٹریک ریکارڑ ،گذشتہ 20 سال میں ہونے والی دھشت گردی کے واقعات اور ان کا فالو اپ رزلٹ معلوم کرکے انوسٹی گیٹو رپورٹنگ کرنے کی کوشش نہیں کی ورنہ کراچی سی آئی ڈی کی جانب سے دھشت گردی کے مظہر میں دیوبندی-وہابی دھشت گرد عنصر کے بنیادی عنصر کی نفی کرنے کی کوشش کا پول کھولا جاسکتا تھا

مین سٹریم میڈیا دھشت گردی کے بارے میں دو بڑے رجحانات کا حامل ہے-ایک رجحان دیوبندی-وہابی نواز اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا ہے جو کافی عرصہ تک دھشت گردی کو بلیک واٹر ،امریکہ،اسرائیل،بھارت وغیرہ کی ایجنسیوں کی کارستانی قرار دیتا رہا اور اس طرح کی دھشت گردی میں دیوبندی دھشت گرد گرپوں کے ملوث کئے جانے کو شیعہ-دیوبندی ،دیوبندی-بریلوی سول وار کی سازش قراردیتا رہا  اور یہ دیوبندی-وہابی نواز میڈیا کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان /اہل سنت والجماعت،لشکر جھنگوی ،تحریک طالبان پاکستان سمیت دیوبندی دھشت گرد تںطیموں کی قیادت کے لیے ‏عذر تلاش کرکے لاتا رہا اور ان کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے میں رکاوٹ بنا رہا

جبکہ مین سٹریم میڈیا میں دوسرا رجحان ان سیکولر اور لبرلز صحافیوں ،تجزیہ نگاروں اور کالم نگاروں اور رپورٹروں کا ہے جو دھشت گردی کے مظہر کو دائیں بازو کی دھشت گردی جیسا مبہم نام دیتا ہے اور یہ رجحان بھی دھشت گردوں کی دیوبندی-وہابی شناخت کو لکھنے اور پکارنے سے انکاری ہے

مین سٹریم میڈیا کا یہ نام نہاد سیکولر لبرل رجحان دھشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسے دائيں بازو کی دھشت گردی۔سنّی شدت پسندی،سنّی انتہا پسندی،اسلامی بنیاد پرستانہ رجحان وغیرہ لکھتا اور بولتا ہے اور ایسے کرتے ہوئے یہ جہاں دھہت گردی پر اپنے کنفیوژن کو بے نقاب کرتا ہے وہیں یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ یہ دھشت گردی کو سنّی شدت پسند لکھتے ہوئے جہاں اہل سنت بریلوی کی ہونے والی نسل کشی کے عمل کو سنسر کرنے کا ارتکاب کرتا ہے وہیں پر یہ شیعہ نسل کشی کو بھی چھپانے کا سبب بنتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے یہ اس مفروضے کو پختہ کرتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی آبادی کے درمیان تصادم اور لڑائی کی کیفیت موجود ہے اور یہ شیعہ اور سنّی ہیں جو ایک دوسرے کے لوگوں کو مار رہے ہیں

جبکہ صورت حال اس کے بالکل الٹ ہے پاکستان کے اہل سنت بریلوی،شیعہ،احمدی،ہندؤ،عیسائی ،اعتدال پسند اہلحدیث اور بعض اعتدال پسند دیوبندی دیوبندی دھشت گردی کے زبردست حملے کی زد میں ہیں-دیوبندی دھشت گرد تحریک طالبان پاکستان،سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت/لشکر جھنگوی/جنود الحفصہ/غازی بریگیڈ/عافیہ صدیقی ونگ /جیش العدل /جنداللہ /جیش محمد جو بھی دیوبندی دھشت گرد جماعتیں ہیں سب کی سب شیعہ ،سنّی بریلوی مسلم مکاتب فکر کی نسل کشی کی منظم مہم چلائے ہوئے ہیں اور ان کی عبادت گاہوں ،مذھبی ثقافتی سرگرمیوں کو بند کرانے کے لیے ان پر مسلسل حملے کررہی ہیں

پاکستان میں اگر کسی گروہ نے جارحیت،دھشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے تو وہ دیوبندی دھشت گرد ۃنظیمیں اور گروہ ہیں اور ان کا نشانہ اہل تشیع،بریلوی،ہندؤ،عیسائی اور احمدی ہیں اور پاکستان میں اگر کوئی قطبین اگر موجود ہے تو وہ دیوبندی دھشت گرد-شعیہ-سنّی بریلوی( و دیگر مظلوم مذھبی ونسلی گروہ)قطبین ہے جس کے ایک سرے پر دیوبندی-سلفی دھشت گرد اور دوسرے سرے پر نسل کشی کا شکار ہونے والے شیعہ،سنّی بریلوی ،احمدی،عیسائی،ہندؤ ہیں اور اسے شیعہ-سنّی قطبین کہنا غلط ہی نہیں گمراہ کن ہے

دھشت گردی کے قطبین کو دائيں بازوکی دھشت گردی-سیکولر لبرل قطبین کہنا بھی گمراہ کن ہے کیونکہ ایک طرف تو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اہل سنت بریلوی مذھبی تںظیمں اور ان کے رہنماء دیوبندی دھشت گردی کی صاف صاف مذمت کرتے ہیں اور طالبانی فسطائیت سے مذاکرات کا مخالف ہیں تو دوسری طرف دیوبندی ،وہابی دایاں بازو اس دھشت گردی کا حامی یا اس کا عذر خواہ ہے اور اسی طرح سے سیکولر اور لبرل کہلانے والی پاکستان تحریک انصاف جیسی جماعت خیبرپختون خوا میں حکومت کرتے ہوئے طالبانی فسطائیت کی حمائت کرتی ہے اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے باوجود دھشت گرد دیوبندی طالبانی تںظیمیں بین نہیں ہوتیں اور اس کی سی آئی ڈی دیوبندی دھشت گردوں کو بچانے کی کوشش کرتی ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دائيں بازو کا حامد میر اور لبرل سیکولر کہلانے والا نجم سیٹھی ،اعجاز حیدر،رضا رومی ایک ہی سکّے کے دو رخ اور دیوبندی دھشت گرد تںطیم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کی قیادت کے حامی نکلتے ہیں اور یہ سب ملکر شیعہ و سنّی بریلوی نسل کشی پر پردہ ڈالنے کا کام سرانجام دیتے ہیں

تو یہ صاف صاف طالبانی دیوبندی فاشزم سے جنم لینے والی دھشت گردی ہے جس کا نام لیکر مذمت نہ کرنا اور اس کے اصل نام کے ساتھ اپنی رپورٹ،اپنے تجزیہ،تبصرہ،ٹاک شو ،کالم ،فیچر میں زکر نہ کرنا صاف صاف صحافتی بددیانتی اور سعودی نوازی ہے جس کا ارتکاب مین سٹریم میڈیا کے اکثر دائیں اور بائیں سمت کے لوگ کررہے ہیں

تعمیر پاکستان “پاکستان میں ہونے والی شیعہ،سنّی نسل کشی کو کسی دوسری اصطلاح کا سہارا لیے بغیر ایمانداری سے بیان کرنے کے اصول پر قائم رہے گا اور دھشت گردی کی بنیاد دیوبندی-سلفی خارجی تکفیری فسطائی آئیڈیالوجی کو بھی بے نقاب کرتا رہے گا چاہے کسی کو کتنا ہی برا لگے

About the author

Aamir Hussaini

9 Comments

Click here to post a comment
  • We all work with Safe-keeping Web server 03 and 2008 with ESX5. VMware formally won’t assistance Storage area Server 2003 on ESX5, nevertheless it is effective. my spouse and i don’t have experienced any kind of performance difficulties thus i have never dug all around within the records, nevertheless. organic beef always be discovering numerous glitches and that i just need ideas concerning this. Through things i can see i’m up and running fine. I complete desire to mention that all of us the actual adhering to: – Add an extra VMkernel for every network credit within the VMware number. – Nominate merely one System card to each VMKernel. – Be sure the newest VMKernels are generally dynamic for any ISCSI HBA. – Arranged the actual multipath policy on each of your ISCSI datastore for you to Rounded Robin.
    louis vuitton outlet http://intravnews.com/purchase.aspx

  • examined display all of invisible data under machine and still absolutely no htaccess document. my spouse and i do not get it. it is ridiculous, a lot support essential here. all of i have to do is definitely be capable of upload plug ins with blogger hi there jamesi improved by starhub cable television broadband internet 50 mbps to be able to dietary fibre braodband 100 mbps and i see that fibre is definitely weaker when compared with wire along with becos on the hype offered above fiber produced often the swap and found that new pvp bot router furthermore are not able to utilize not really compatiblebetter to be able to keep to cable connection broadbandbest rgdshozefa
    louis vuitton outlet http://passionforthekitchen.com

  • Most likely perplexing Terme conseillé for every subsequent (KBpS) along with KiloBITS each subsequent (Kbps). Your own high speed broadband interconnection is definitely 1Mbps, you will find 8 portions inside a octet meaning your current greatest obtain charge inside OCTET is 125KB/S your personal highest possible post level is generally throttled for you to 1 / 2 in which along with conveys precisely the same bandwidth. Obviously your personal get rate likewise will depend on the volume of solutions, their upload rates as well as any throrttling inside management app you actually more than likely want to buy to take up your entire bandwidth otherwise you wouldn’t manage to whatever it takes in addition, similar to running your personal P2P software program: )
    louis vuitton outlet http://www.videoconferencelighting.com

  • We are taking into consideration using home windows hard drive machine, However , We have study sumwhere online dat VMWare are unable to accessibility the particular VHD data file in which home windows provide… is niagra accurate? remember to explain vSphere 5 various is not going to like the iSCSI targets that will Home windows storage space server highlights.
    louis vuitton outlet http://woodburyskatepark.com

  • Hi! I got just simply wanting to know exactly how this specific is effective to your older kids. I will find it would be ideal for general, what regarding Junior. High and also High school graduation (I acquire one of each) Does this lady cover it with the woman reserve (The Workbox Guide? ) Excellent smaller sized residence, 4 little ones then one on route u aren’t picture seizing much area!
    louis vuitton outlet http://www.evolutionskennel.net