Featured Original Articles Urdu Articles

شیعہ نسل کشی کے خلاف لاہور میں دھرنا دینے والے شیعہ اور سنی مظاہرین کے مشترکہ مطالبات

Capture

dharna

Post in English: Allama Nasir Abbas’s murder: Joint charter of demands by Shia and Sunni protesters in Lahore https://lubpak.net/archives/296993

معروف شیعہ عالم دین علامہ ناصر عباس کی شہادت پر لاہور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والے ہزاروں مظاہرین میں شیعہ، سنی، احمدی، مسیحی پاکستانی شریک ہیں – مظاہرین ‘سنی شیعہ ساتھ ہیں، تکفیری دیوبندی خالی ہاتھ ہیں’ اور لبیک یا حسین کے نعرے لگا رہے ہیں – دھرنا دینے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے – سنی اتحاد کونسل کے مقامی رہنما اور مسیحی برادی کے رہنما بھی شیعہ مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہیں – مظاہرین سپاہ صحابہ، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں – سنی شیعہ مظاہرین نے درج ذیل مطالبات پنجاب کی صوبائی حکومت کو پیش کیے ہیں

علامہ ناصر عباس کی شہادت پر لاہور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے والے شیعہ اور سنی مظاہرین کے مشترکہ مطالبات

اول – علامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی سرپرست تکفیری دیوبندی جماعت سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار کر کےسخت سزا دی جائے

دوم – پنجاب کے صوبائی وزیر قانون اور کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے سرپرست رانا ثنااللہ کو فوری طور پر وزارت سے معزول کیا جائے – پنجاب حکومت اور وزیر اعلی شہباز شریف کالعدم سپاہ صحابہ کی سرپرستی مکمل طور پر بند کر دیں – وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان سپاہ صحابہ اور طالبان کے دہشت گردوں کے سرپرست ہیں ان کو بھی برطرف کیا جائے

سوم – کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ جو نام بدل کر اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہی ہے پر پابندی کا سختی سے اطلاق کیا جائے – اس تنظیم کے رہنماؤں کےعوامی جلسوں اور میڈیا میں بیانات پر فوری پابندی عائد کی جائے – تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کی شیعہ، سنی بریلوی، احمدی، مسیحی کے خلاف دہشت گردی کو سنی شیعہ فرقہ واریت کا غلط جامہ نہ پہنایا جائے- آج پاکستان بھر کے شیعہ اور سنی سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں

چہارم – راولپنڈی اور پنجاب بھر میں بے گناہ گرفتار شیعہ، سنی بریلوی، احمدی اور مسیحی پاکستانیوں کو رہا کیا جائے – جن پانچ سو سے زائد بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو راولپنڈی میں سپاہ صحابہ کی سازش کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کیا جائے

پنجم – راولپنڈی عاشورہ جلوس میں سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں پر منصوبہ کے تحت حملہ کرنے والے اور اس کے بعد آٹھ شیعہ مساجد کو جلانے والے تکفیری دہشت گردوں خاص طور پر مولوی امان الله، مولوی اشرف علی، لدھیانوی ، عدنان کاکاخیل، خادم ڈھلوں، معاویہ اعظم طارق، مسرور جھنگوی اور دیگر کو گرفتار کر کے سزائے موت دی جائے

ششم – سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان کے جن گرفتار تکفیری دہشت گردوں کو عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے ان کو ایک ہفتے کے اندر پھانسی دی جائے

ہفتم – پنجاب بھر میں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام شیعہ، سنی بریلوی، معتدل دیوبندی، احمدی اور مسیحی کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے دیے جائیں اور ان کے خاندان کے ایک فرد کے لئے قابلیت کے لحاظ سے مناسب سرکاری نوکری دی جائے – زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیے جائیں اور علاج مفت کیا جائے

ہشتم – اولیا الله کے مزاروں، سنی بریلوی مساجد کی حفاظت کی جائے ،بریلوی، احمدی، مسیحی اور شیعہ حضرات کو دہشت گردی سے مقابلے کی خاص تربیت دی جائے اور ان کو ایکسرے سکینر، جامر، اور خود کار اسلحہ کے لائسنس دیے جائیں تاکہ دیوبندی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقبلہ کر سکیں

نہم – ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں ایک آزاد کمیشن قائم کیا جائے جو کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے مبینہ تعلقات کی چھان بین کر سکے

lej

Video: Sunni Shia Solidarity: معروف سنی عالم دین علامہ جاوید اکبر ساقی نے تکفیری یزیدی گروہ کے ہاتھوں علامہ ناصر عباس کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور سنی شیعہ مسلمانوں کی وحدت پر زور دیا ہے

nasir abbas

aswj

trend


Allama Nasir Abbas Multan In Lahore Darna Exclusive Interview about shiakilling from Progressive Activists on Vimeo.

na

About the author

Abdul Nishapuri

5 Comments

Click here to post a comment
  • لاہور بریکنگ نیوز: (دھرنے کا ایک منظر خواتین ایک دوسرے سے تعزیت کررہی ہیں)

    گورنر ہاوس کے باہر دھرنا ہورہا ہے بے حس حکمرانوں کو کوئی ہوش ہی نہیں!! یہی لاپرواہی کوئٹہ کے وقت بھی دکھائی گئی بدلے میں پورے ملک میں دھرنے شروع ہوگئے!!

    نواز شریف مردہ باد!! سعودی جمہوری حکومت نامنظور!!

    پانچ بیٹیوں کے باپ تھے “شہید ولایت علامہ ناصر عباس” علامہ ناصر عباس کا جسد خاکی ایک ایمبولینس میں موجود ہے ہزاروں مومنین ایمبولینس کے ارد گرد چھائے ہوئے ہیں۔ گرونر ہاوس کے سامنے شدید ماتم داری!! عزاداری پر پابندی کا نتیجہ دیکھو!! اب تو ایوانوں میں عزاداری ہونے لگی!!

    نواز شریف مردہ باد!! سعودی جمہوری حکومت نامنظور!!

    لاہور بریکنگ نیوز:

    پورے شہر میں عجیب بیداری کا منظر، تمام رکاوٹیں توڑ کر مومنین گرونر ہاوس کی طرف روانہ، سخت سردی کے باوجود ہزاروں خواتین موجود، مختف علاقوں سے قافلے کی شکل میں مومنین گورنر ہاوس پہچنا شروع!!

    سپاہ صحابہ کے دہشتگرد لدھیانوی اور ملک اسحاق تم عزاداری کو رکوانا چاہتے تھے نا؟ اب عزاداری گورنر ہاوس میں ہوگی۔ پورا میڈیا لائیو کوریج کرے گا اور پوری دُنیا دیکھے گی!! تم جیتے یا ہم؟

    https://www.facebook.com/shiakilling3

  • علامہ ناصر عباس کی میت گورنر ہائوس کے باہر پہنچ گئی،دھرنا شروع
    اسلام ٹائمز: ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ایک بڑا جلوس علامہ ابوذر مہدوی اور علامہ امتیاز کاظمی کی قیادت میں گورنر ہائوس پہنچا جہاں احتجاجی دھرنا جاری ہے، لاہور کی فضا اس وقت لبیک یاحسین کی صدائوں سے گونج رہی ہے۔
    علامہ ناصر عباس کی میت گورنر ہائوس کے باہر پہنچ گئی،دھرنا شروع اسلام ٹائمز۔ طویل جلوس کی شکل میں علامہ ناصر عباس کی میت گورنر ہائوس کے باہر مال روڈ پر پہنچ گئی جہاں مجلس وحدت مسلمین، عزاداری کونسل پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر شیعہ تنظیموں کے ہزاروں کارکن جمع ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ زید ہسپتال سے گورنر ہائوس آنے والے جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی اور علامہ امتیاز کاظمی کر رہے تھے۔ کارکنوں نے میت گورنر ہائوس کے باہر رکھ کر روڈ کو چاروں طرف سے بلاک کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ کارکن پنجاب حکومت، رانا ثنا اللہ اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔ لاہور کی فضا اس وقت لبیک یاحسین، لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ سخت سردی کے باوجود مظاہرین کی ایک بڑی تعداد گورنر ہائوس کے باہر جمع ہو رہی ہے جبکہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ تمام افراد شامل ہیں اور سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین وزیر قانون پنجاب رانا ثنائاللہ کی معزولی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

    http://www.islamtimes.org/vdcbg8bfsrhbfgp.kvur.html

    علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم
    اسلام ٹائمز: شیخ زید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے، اصل قاتل مل جائیں گے۔
    علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناء اللہ کیخلاف درج کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل میں پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ ملوث ہیں۔ شیخ زید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قتل کا مقدمہ رانا ثناءاللہ کے خلاف درج کیا جائے کیونکہ پنجاب میں انہیں کی سرپرستی میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرتا، اگر پولیس گرفتار کر بھی لے تو رانا ثناءاللہ فوری طور پر انہیں رہا کرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری فوری طور پر عمل میں لائی جائے اور اس کیس میں رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے، اصل قاتل مل جائیں گے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

    http://www.islamtimes.org/vdcf1xdm0w6dm1a.k-iw.html

  • آیک وضاحت ضروری ہے کہ شیعہ کسی نسل کا نام نہیں بلکہ ایک فرقے کا نام ہے ۔لہٰذا شیعہ نسل کشی کی اصطلاح استعمال کرنا بالکل غلظ اور نسل پرستی کے مترادف ہے جوکہ اسلام اور مکتب جعفری کے اصولوں کے سراسر خلاف ہے ۔ اس لئے گزارش ہے کہ شیعہ ۔نسل کشی کی اصظلاح کبھی استعمال نہ کی جائے۔ دوسری بات یہ کہ اگر ہم پاکستان میں فرقہ وارانہ امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے اندرونی معاملات میں ایران اور سعودی عرب کی مداخلت کو کم سے کم کرنا ہوگا کیوں کہ فساد کی اصل وجہ یہی دو ممالک ہیں ۔۔ آخر میں میری دعا ہے کہ خدا علامہ صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے

    • allah rehmaat karey aap pr ky bary hikmat ki baat ki hy aap ny. kya yahan musalman ka lafz lagaya jasakta hy phir…..r…..jahan taak iran(yani aap ka matlab shia) r saudia(yani takfeeri) ki baat hy to mujhey kabhi bhi koi shia group nahi mila jo Qatley aam kar raha ho…….iran ny kabhi bhi hamari madad nahi ki jaisy hizbullah ki ki(who bhi Israel ky liye)…..r……kash ky aap ny shia mazhab ko parh liya hota tareekh r imam-e-zamana(ajtf) ki zindagi ko parh liya hota……..main nahi janta ky aap shiya hain bhi nahi…….pr lagta hy dil main ehleybait ki mohaabat nahi hy……..allah sab ky dilon ky haal ko behtar jaanta hy..mera maqsaad aap ki tazleel nahi hy faqat haqeeqat ko daikhain naakey zarihi soorat ko………..warna shayad aap imam-e-zaman(ajtf) ko naa pehchan paaean….wasalam bhai

  • میرے شیعہ بھائیو! اس مین کوئی شک نہین کہ تم لوگ سُنی قتل ِ عام نہین کرتے, مگر اس مین کمال تمہارا نہین, بلکہ دو وجوہات مانع ھین.
    1 تمہارا عقیدہ کہ سُنی بھی مسلمان ھین اور انکا قتل تمہین جہنم سے قریب تر کر دیگا

    2 تمہارے سب سے بڑے تفاخر “ایران” نے کبھی تملوگون کو گھانس نہین ڈالی, بلکہ وہ تو ہمارے افغانی طالبان کو حق کے داعی جانتے ھُوئے, انکی ھر طرح سے مدد کرتا رھا ھئے….

    جب تم ھر لحاظ سے مایوس اور عذاب کا منہہ دیکھ چکے ھو اور ھمارے اصل مؤمنین کی فتح کا مُشاھدہ کر چکے ھو تو اب ھم پر احسان جتا رھے ھو کہ “کوئی شیعہ گروہ, سُنی نسک کُشی نہین کرتا ”
    ویسے بھی تم اپنی تعداد کی کمی اور الحمد للّہ ھم مسلمانون کی کثرت کی وجہ سے کچھ بڑا ھاتھ مار بھی نہین سکتے …. تو اب یہ رونا دھونا چھوڑ کر اچھے مسلمانون کی طرح جماعت کو نہ چھوڑو