Featured Original Articles Urdu Articles

راولپنڈی عاشورہ فسادات: کچھ اور حقائق؟

میں انے اپنی پچھلی پوسٹ میں جعلی تصاویر کو بےنقاب کرتے ہوۓ ان کے اصل لنک دئیے تھے.یہ وہ تصاویر تھیں جس کے بارے میں یہ کہا جارہا تھا کہ یہ تصویر مدرسے کے معصوم بچےکی ہے جس کو ذبح کردیا گیا ہے اس سے پہلے یہ تصویربرما میں مسلمانوں کے خوفناک قتل عام  کے عنوان سے پوسٹ ہورہی تھیں اور جبکہ یہ تصویر شام کی تھی .جس کو خارجی فوج نے بیدردی سے قتل کردیا تھا.اپنی اس پوسٹ میں مزید کچھہ حقائق کو منظر عام پر لارہا ہوں

سب سے پہلےمیں اس ویڈیو کا ذکر کرونگا جس میں انتہا پسند سپاہ صحابہ کے کارکنان نے مسجد کی چھت سے نہ صرف پتھراؤ کیا بلکہ فائرنگ بھی کی.اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کی چھت سے نہ صرف پتھراؤ کیا جارہا ہے بلکہ  فائرنگ بھی کی جارہی ہے

اس ویڈیو میں آپ صاف  دیکھہ  سکتے ہیں کہ مسجد سے پتھراؤ اور فائرنگ کے وقت مسجد میں کوئی آگ لگی ہوئی نہیں تھی

ویڈیو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Watch the video

اس ویڈیو میں آپ صاف دیکھہ سکتے ہیں کہ آگ مسجد کی پچھلی طرف سے اٹھہ رہی ہے، حالانکہ مسجد کا دروازہ اس وقت تک بند ہے اور نا ممکن ہے کہ جلوس کے شرکاء پیچھے جاکر کسی بھی صورت میں وہاں آگ لگاسکیں.شیخ رشید مسلسل یہ بات لوگوں کو سمجھارہے ہیں کہ اندر سے آگ کا لگنا بہت بڑی سازش تھی.تاجروں کا نمائندہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ آگ بڑی منصوبہ بندی سے لگائی گئ تھی.اور صرف مسجد کے انتظام میں آنے والی دکانوں کو آگ لگی ہے اور دائیں بائیں کی ایک بھی دکان کو آگ نہ لگی اور نہ نقصان پہنچا.یہ دکانیں قیام پاکستان سے کرائے پر چڑھی ہیں اور ان کا کرایہ صرف سو روپے تھا جو کہ مسجد کو جاتا تھا ان کو خالی کروانے کا سب سے اچھا طریقہ تھا کہ ان کو آگ لگادو.مارکیٹ کے لوگوں اور دکانداروں کے مطابق بھی مسجد انتظامیہ کا مارکیٹ انتظامیہ سے شدید اختلافات کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا تھا اور پھر مارکیٹ کو آگ لگانے کی وڈیو میں مدرسے کے طلبا کا موجود ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے.یہ والی ویڈیو دیکھیں اس میں عینی شاہد کہہ رہا ہے کہ آگ سپاہ صحابہ والوں نے خود لگائی  ہے

Watch this video

شیخ رشید نےکہا کہ راجہ بازار نہیں جلا ہے بلکہ مسجد کےساتھ کی دکانیں جلائی گئی ہےانہوں نےکہا کےجن لوگوں نےمسجد پر حملہ کیا انکو مسجد کےراستےکا تمام علم تھا انہوں نےکہا کہ مسجد میں زخمی ہونےوالےلوگ ہسپتالوں سےبھاگ گئے

watch this video

مدرسے کے طالب علم خود مارکیٹ کو آگ لگانے میں مصروف ہیں
ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ یہ کون لوگ ہیں جو آگ بھی لگا رہے ہیں اور ویڈیو بھی بنا رہے ہیں

Click here to watch video

حکومت کہ رہی ہے کہ بڑی منصوبہ بندی کے ساتھہ علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا

Click here to read CH NIsar statement

جنگ اخبار کا رپورٹر احمد نورانی صاف یہ کہہ رہا ہے کہ عاشورے سے قبل جوٹویٹ کیے گۓ تھے کہ سپاہ صحابہ والے مسجد میں جمع ہوکر شیعہ جلوس کو روکیں تو وہ ٹویٹر اکاؤنٹ بلکل اصلی ہیں اور احمد لدھیانوی اس ٹویٹر اکاؤنٹ کو خود بھی فالو کرتا ہےاحمد نورانی کے مطابق اس کو یہ سازش بے نقاب کرنے پر سپاہ صحابہ والوں نے اس کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی  ہے.مزید اس بارے میں جانے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Click this link

82

مولانا طاہر اشرفی کھل کر کہ رہے ہیں کہ یہ فساد سپاہ صحابہ کا کروایا ہوا ہے اورسپاہ صحابہ کا ایجنٹ تاجی کھوکھر اس میں ملوث ہے
مندرجہ ذیل ویڈیو میں دیکھیں گے تو آپ کو اس ویڈیو میں تاجی کھوکھر کا ایک گن مین کالے کپڑے میں ملبوس ایک طالب علم پر تشدد کرتے ھوۓ ملے گا حیرت کی بات یہ ہے کہ اس طالب علم کو بچانے والوں کو سپاہ صحابہ والوں نے مارنے والا لکھا ہے

ویڈیو کو دیکھنے لے لئے اس لنک پر کلک کریں

Taji Khoker’s land mafia thugs caught on video staging the Rawalpindi ashura riot
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تاجی کھوکھر کا آدمی کالے کپڑے میں کیا کر رہا تھا ؟اس ویڈیو سے اور طاہر اشرفی کی باتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سپاہ صحابہ کے دہشت گرد کالے کپڑے میں بیگناہ سنیوں پر تشدد کرنے کے لئے اور جلوس کو خراب کرنے کے لئے جلوس میں شامل ہوۓ تھے.اس بات كى تحقيقات كى ضرورت ہے كه سانحه تعليم القران مين تاجى كهوكهر كا كيا كردار ہے اس كے گن مين وہاں کیوں تھے؟طاہر اشرفی نے ان کی پول پٹی کھول کر رکھہ دی ہے کہ فسادات میں یہ لوگ خود ملوث ہیں

lud

taji 2

taji

سپاہ صحابہ نے سوشل میڈیا میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ ٩٠ افراد قتل ھوۓ بعد میں پتا چلا کہ ١١ افراد تھے اور یہ بھی کہا گیا کہ معصوم بچوں کے گلے کاٹے
گئے.بعد میں پتا چلا کہ وہ تصاویر عرب ممالک شام اور عراق کی تھیں.
سپاہ صحابہ نے فسادت کروانی کی بہت سازش کی مگر طاہر اشرفی اور دیگر دیوبندی اور بریلوی علماء نے اس کی سازش ناکام بنادی.

آخر وہ کون سی کالعدم تنظیم ہے جس کے افراد خود کش جیکٹ سمیت پکڑے جاتے ہیں، کھلے عام دوسروں کو کافر اور مشرک کہتے ہیں مگرمیڈیا سمیت اکثریت ان کا نام لینے کے بجائے صرف کالعدم کالعدم کہتی ہے ؟؟ یہ مٹھی بھر خارجی ہیں جو شیعہ سنی اتحاد نہیں چاہتے ۔ ان کا عزم ہے کہ سنیوں کو شیعوں کے خلاف کھڑا کر دیں ۔۔ لیکن رسول اکرم (ص) کا کلمہ گو بیوقوف نہیں کہ وہ اپنے ہی جیسے دوسرے کلمہ گو سے دست و گریبان ہو جائے ۔۔ مرض کو دبانے سے مرض ختم نہیں ہوجائے گا، وقت آگیا ہے کہ اہل سنت اور شیعہ مل کر سپاہ صحابہ کے ناسور کوچیلنج کریں ورنہ جو ہو رہا ہے خدانخواستہ اس سے بد تر نہ ہوجائے ۔ اب حکومت یہ فیصلہ کر لے وہ اس ملک میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسی تنظیمیں چاہتی ہے یا امن.۔یہ لوگ ہیں ہی دہشتگردانکا کام صرف پاکستان میں شیعہ اورسنی کولڑوانہ ہی ہے۔جبکہ انکاخوددور دورتک اہلسنت سےکوئ تعلق نہیں ہے۔اس سانحہ کے بعد سپاہ صحابہ نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ جلوسوں پر پابندی لگانے سے امن ہو جائیےگا جبکہ مہذب قومیں کھلےعام مذہبی جلوس تمام دنیا میں نکالتی ہیں. مسئلہ عوام کے جلوس نہیں دہشتگرد ہیں. عوام کو نہیں، درندوں کو بند کیا جائے امن جلوس پر پابندی سے نہیں بلکہ انتہا پسند سپاہ صحابہ کے حامی مولویوں اور طالبان کو بند کرنے سے آۓ گا

About the author

Faisal Mahmood

I want a liberal and secular Pakistan.
Follow me on Twitter @faisalmahmood99

16 Comments

Click here to post a comment
  • اگر سڑک پے جلوسوں کی وجہ سے بندے مرتے ہیں تو پھر سانحہ کارساز کے بعد یہ مطالبہ سامنے کیوں نہیں آیا٫پشاور میں اے-این-پی کےالیکشن مہم کے دوران جو دھماکے ہوئے انکے بعد یہ مطالبہ سامنے کیوں نہیں آیا- چیف جسٹس آف پاکستان اپنی معزولی کے دوران جب 12مئی کوکراچی تشریف لے گئے تھے اور دسیوں بندے مار دیئے گئے تھے اس وقت یہ کیں نہ کہا گیا کہ یہ استقبالی ریلیاں اور جلوس بند ہونے چاہیں؟ بات لا اینڈ آرڈر کی ہے۔ پورے یورپ میں محرم کے جلوس سڑکوں پہ نکلے لیکن ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا-پورے خیبر پختونخواہ میں سکو لوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا تو کیا یہ سکول بند کر دینے چاہیں یا کہ ان لوگوں کو پکڑنا چاہیے جو اس میں قرار واقعی ملوث ہیں- پنڈی واقعہ کروایا ہی اسی لیے گیا کہ محرم کے جلوسوں پر پابندی لگوائی جاسکے، مگر ان تکفیریوں کے ہاتھ نہ خدا آۓ گا نہ وصال صنم!

  • محرم اور میلاد کے پر امن جلوسوں کو رکوانے کے لئے پاگل پن کی حد تک جانے والے ” لبرلز ” آج کالعدم تنظیم کے جلوسوں پہ خاموش ؟؟

  • پاکستان یوم عاشورہ جلوس 1940

    مفتی نعیم صاحب، جناب سلیم صافی، دہشتگرد لدھیانوی اور دیگر متعصب افراد دیکھے، جب پاکستان نقشے میں نہیں تھا جب سے یہاں “رسول خدا کے نواسے امام حسین” کا جلوس ہے!

    حقیقت یہ ہے ان جلوسوں سے کچھ لوگوں کے اباو اجداد کا اصلی چہرہ سامنے آتا ہے، جب دُنیا پوچھتی ہے ہے کے یہ جلوس کیوں نکلا ہوا ہے تو جواب دیا جاتا ہے کے یہ جلوس یزید کے خلاف نکالا گیا ہے۔ بس پھر لوگ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کے کون تھا یزید؟ کہاں سے آیا؟ کس کی نسل سے تھا؟

    • hazrat yazeed r.a ki shan mein gustakhi koi musalmaan bardasht nai kar sakti aur jub tum log hazrat yazeed r.a par tabbara karti ha to musalmaan mujahid ki ghairat jaag jati ha kay nabi ka sahabi ko shia bura kehti ha . sirp ya allah madad

      • @UM..jahil insaan kiun musalmaanon ka deen kharab kar rahay ho agar yazeed paleed say is liyeh nafrat nahi karsaktay k us nay Imam Hussain A.S ko shaheed kiya aur naoos e Risalat ki bay-hurmati ki toh kam uz kam itna toh soch k us paled nay madina ki kitni bay hurmati ki thi aik saal baad aur phir kabbaa ko aag lagai thi..

      • abay o pagal, yazeed harami kab say nabi (s.a.w) ka sahabi hogaya, tu nashay mein comment karta hai kya?

  • yeh sari photo jhooti ha aur molana ahmed ludhiyanvi ka khilaap amrica ki sazish ha jis ma shia amrica ka side laiti nazar ati hai.

  • kala kapra shia ka nishani ha sunni kala kapra nai painti is ka jawab do mujhko koi agar himmat ha ?

  • @UM…Shia ki nishani kala kapra…kabay ka ghilaf bhi kala …Huzoor ki kamli bhi kali….hajr-e-aswad bhi kala………