Original Articles Urdu Articles

ڈرون کا ردعمل

عمران خان اور تحریک انصاف کے لوگ اکثر ہر دہشت گردی پرطالبان کی مذمت کرنے  کے بجاۓ الٹا اس کو ڈرون کا رد عمل کہتے ہیں .پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ 18 جون 2004 کووانا وزیرستان میں ہوا تھا .جس میں نیک محمّداپنے ساتھیوں سمیت مارا  گیا تھا .ہم عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی ہوتی تھی اور اس دہشت گردی میں ان مذہبی انتہا پسند تنظیموں کا ہاتھہ ہوتا تھا جو آج طالبان میں شامل ہوچکے ہیں.19نومبر1995 کو اسلام آبادپاکستان میں پہلا خود کش حملہ ہوا تھا جس میں17 افرادمارے گئےتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

اکیس دسمبر1995 کو پشاور میں ایک کار بم دھماکہ میں 37افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئےتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

پچیس فروری 1995 کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی میں ابوالفضل عباس مسجد کے اندر نمازیوں پر فائر کھول دیا جس سے میں 6 شیعہ مسلمان شہید 16زخمی ہو گئے.  کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

چار  مارچ 1998 کو خیبر پختونخواہ کے ضلع  ہنگو میں نوروزکا تہوار منانے والوں پرحملہ میں 20 افراد ہلاک ھوۓتھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

پندرہ جنوری1996 کو مون مارکیٹ لاہور میں طالبان کی حامی سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے معروف شاعر محسن نقوی کو  قتل کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

دس جنوری1999 کوڈیرہ غازی خان  کے علاقے کرمداد قریشی میں شیعہ مسجد میں قتل عام کرکے17 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

 سات اکتوبر 1999 کو  راولپنڈی  میں پی ٹی وی پروڈیوسر عون محمد رضوی  کو طالبان کی حامی جماعت نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

گیارہ جنوری1998 کولاہور میں طالبان کی حامی جماعت سپاہ  صحابہ کے دہشت گردوں نےمومن پورہ میں ایک قبرستان میں ایک نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ  کردی جس سے25 شیعہ مسلمان شہید  اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے.شہید اور زخمی ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل تھے.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

 سترہ مئی 1988 کو کوہستان، چلاس ،تنگیر میں طالبان کی حامی جماعت سپاہ صحابہ  نے حملہ800 شیعوں کو ہلاک کردیا تھا.کیا عمران خان بتا سکتے ہیں یہ کس ڈرون حملہ کا ردعمل تھا؟

یہاں ہم نے بس کچھہ واقعات کا ذکر کیا ہے جو کہ ڈرون حملوں سے پہلے ھوۓ ورنہ طالبان نے افغانستان میں مخالف ہزارہ قبائل اور دیگر کا جو قتل عام کیا تھا اور پاکستان میں مخالفین خاص طور پر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کا جو قتل عام کیا تھا اس کی تفصیل کے لئے پوری کتاب لکھنی پڑے گی

عمران خان یا تو اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں یا جان  بوجھہ  کر پاکستان کو تباہی کی طرف  لے جانا چاہتے ہیں کبھی وہ طالبان کا دفتر کھلوانے کی بات کرتے ہیں تو کبھی طالبان کے لیڈر ولی الرحمن کو پرامن لیڈر قرار دیتے ہیں .ان کی پارٹی کے  وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک  کی نظروں میں بس ڈرائیور بھی دھماکے کر رھے ھیں، بس کنڈکٹر بھی، میڈیا بھی اور سیاسی مُخالفین بھی .مگر ایک طالبان ھے جو بالکل بھی دھماکے نہیں کر رھے ھیں۔ طالبان اِن دھماکوں میں مُلّوث نہیں باقی سب لوگ اِس میں مُلّوث ھیں

پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور طالبان دہشت گرد ہیں ان سے مذاکرات کے لئے اس حد تک جھک جانا بلکہ لیٹ جانا کیا پاکستانی خود مختاری کے خلاف نہیں ہے؟

عمران خان صاحب جن سے مذاکرات کی ضد کر رہے ہیں یہ لوگ نہ پاکستان کے قانون کو مانتے ہیں نہ آئین کو اور  نہ اس ادارے کو جس کو جس کا عمران خان صاحب خود حصّہ ہیں.طالبان کی جنگ پاکستان کے آئین اور پاکستانی ریاست کے خلاف ہے

طالبان امن اور پیار  کی زبان سمجھنے والے نہیں یہ موجودہ دور کا فتنہ ہیں جس کا قرآن( سورہ  بقرہ آیات ١٩٢) میں کھلا لکھا ہے کہ فتنہ قتل سے زیادہ شدید ہے اور اگلی آیت میں لکھا ہے کہ فتنے کے خلاف جنگ کرو حتی کہ فتنہ ختم ہوجائے اور یا پھر اپنے فتنے سے تائب ہوجائیں مگر عمران خان کو اس فتنے سے اتنا زیادہ پیار  ہے کہ وہ طالبان سے بڑھ کر ان کی وکالت کر رہے ہیں

سنہ دو ہزار دو سے اب تک پچاس ہزار سے زائد پاکستانی مارے جا چکے ہیں- اگر کوئی کہتا ہے کہ یہ پاکستان کی جنگ نہیں ہے تو وہ یا تو یقیناً گوئٹے مالا میں  رہتا ہوگا یا اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہوگا

taliban

عمران خان طالبان کے دفتر کی تعمیر کرتے ھوۓ .شاید وہ بھول گۓ کہ تحریک انصاف کے دفاتر ہوتے ھوۓ طالبان کے دفاتر کی کیا ضرورت ہے؟فیصل رضا عابدی نے صحیح کہا ہے کہ “عمران خان در اصل طالبان کو لیگل حیثیت دینا چاہتے ہیں۔

 

About the author

Faisal Mahmood

I want a liberal and secular Pakistan.
Follow me on Twitter @faisalmahmood99

6 Comments

Click here to post a comment
  • – It is real test of Pakistani nation. So many fronts to fight with and all this is result of hypocrisy through past many decades, and this hypocrisy was always sustained in order to continue:
    — — own govt authority.
    — — unabated looting of the govt money
    – Battle Fronts :
    1. Evils of rigged election 2013
    2. Law and order, gone worst in the world; Karachi the most dangerous city and all foreigners are advised not to travel to Pakistan
    3. None is safe, subject to street crimes, kidnap for ransom, rape, target killing, mass murder
    4. Corruption at all levels that nothing is left for common man in terms of education, health, civic facilities
    5. Cost of living high, people are forced to suicide, sell their children, and adopt evil means to earn a loaf of bread
    6. Authoritarians openly supporting the terrorists in the country
    7. No justice but in support of terrorists, they are not prosecuted, freed in courts; no punishment to criminals – instead they are freed to continue terrorism unabated.
    8. Karachi Law and Order – a big mountain of FITNA.
    But, Allah will save Pakistan from the greedy, and hypocrite authoritarians and evil forces. May Allah bless His help upon this nation and save from evil designs of evil forces.

  • آپ نے نوے کی دہائی کے ان چند واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس میں اہل تشیع متاثر ہوئے تھے، کاش آپ ان حملوں کا بھی زکر کرتے جو اہلسنت کے مساجد، مدارس اور علماء پر ایران کی سرپرستی پر چلنے والی دہشت گرد تنظیموں نے کیا تھا۔

    • LAHORE Jan 11, 1998: At least 25 people were killed and another 50 injured when three unidentified gunmen unleashed a hail of bullets on a big gathering of Shias at Mominpura graveyard, Mcleod Road, on Sunday morning.

      Lashkar-e-Jhangvi has accepted the responsibility for the terrorist attack in Mominpura, Lahore in which 25 people have been killed and many injured.
      Can Imran Khan tell me is it the reaction of drone????
      http://www.geocities.ws/sipahisahaba/1998/11011998.htm

    • Sarah Khan I know it.In this post I mentioned the incident of terrorism before First Drone. Terrorism came before the Drone.

  • اپ نے دہشتگردی کے متاثرین میں صرف شیعہ کو ھی شامل کیا اور کہا کہ شیعہ مسلمان ۔آپ ثابت کرے کہ شیعہ مسلمان ھے؟
    ڈرونز اور دہشتگردی کیا ہے وہ صرف ٹی وی یا اخبار میں دیکھ چکے ھو۔کبھی بھی اپکا واسطہ اس سے نہیں پڑا۔جب آپ کے گھر سے جنازے اٹھے گے توتب آپ کو احساس ھوگا کہ ردعمل کیوں اور کیسے آتا ھے۔سرحد پار سے اتے ڈرونز ھماری افواج کے سامنے گھروں پر میزائل داغ کر جاتے ہیں۔ایسے محافظوں کو میں کیا بولو؟ ”دلال” ؟
    پہلا ڈرون باجواڑ میں مدرسہ پر ھوا تھا جس میں 82 افراد شید ھوئے تھے،جن میں بچوں کی تعداد 78 تھی۔اس کی زمہداری پرویز مشرف علیہ العنت نے لی تھی۔اس کے بعد ملک میں دہشتگردی کی لہر اٹھ گئی تھی۔
    فرقہ ورانہ فسادات ایران میں رافضی متعہ انقلاب کے بعد شروع ھوئے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان میں یہ فسادات نہیں تھے۔آج بھی ان رافضیوں کو ملک سے باھر کرو تو خود بخود یہ سب رک جائے گا۔شیعہ استین کا سانپ ھے،یہ عبداللہ بن سبا کی یہود نسل کبھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں ھوئے ہیں۔یہ فاطمی شیعہ ھمیشہ اسلام کے خلاف سازش بناتے رہے ہیں۔