Culture & Arts Original Articles Urdu Articles

News & Views : By Khalid Wasti خبریں اور تبصرے

بحوالہ  روزنامہ “جنگ ”

×××  سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے پارک میں نظریہءپاکستان کونسل کی عمارت کو غیر آئینی قرار دے دیا –
آئین کو غیر آئینی قرار دینے کے انتظامات بھی مکمل ہو چکے ہیں –

×××  بھارتی بجٹ بہت بڑھ گیا ہے – بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کر سکتا ہے –  (وزیر اعظم گیلا نی)
اچھا بیان ہے – سپریم کورٹ ناراض ہے ، فوج کو ہی خوش کر کے دیکھتے ہیں !

×××  وزارت مذہبی امور کا کوئی افسر دوہری شہریت نہیں رکھتا – (علامہ حامد سعید کاظمی)
دوہری شخصیت کے ہوتے ہوئے دوہری شہریت کی ضرورت نہیں –

×××  حضرت ابوبکر صدیق نے جذبہءایمانی سے فتنوں کا سد باب کیا –  (اظہار بخاری)
حضرت ابوبکر صدیق کے بعد جذبہءایمانی ختم ہو گیا – !

×××  مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں غرق ہونے سے بچا لیا ہے –
اس لیئے کہ انہیں ” مُلا کریسی” اور “طالبانائیزیشن” کے سمندر میں غرق کرنا ضروری تھا –

××× پاکستان میں  قادیانیوں کو قانون کا پابند کیا جائے – (فدائیان ختم نبوت)
باقی تو پابندی کرنے والے ہیں ہی نہیں –

××× چیف جسٹس ٹرانسپورٹ کے بڑھے ہوئے کرایوں کا از خود نوٹس لیں – (پاسبان)
ابھی وہ کراچی کے متوقع سمندری طوفان کا از خود نوٹس لینے پر غور و خوض کر رہے ہیں –

×××   عوام ایکسپریس اٹھارہ گھنٹے لیٹ – (ایک خبر)
در اصل یہ ٹرین چھ گھنٹے بیفور ٹائم تھی – وزیر ریلوے کی وضاحت –

About the author

Khalid Wasti

Born in Punjab, Pakistan in 1953. Worked in UBL for 23 years. Migrated to the USA in 2002.
As a poet I have been published in prominent Urdu magazines in Pakistan & India.

1 Comment

Click here to post a comment
  • Azz Khud Notice is funny.

    My lord will also take notice on budget. From now on it will be presented in honorable supreme court. Kyunke My Lord acts according to the ‘will’ of people. 😀